دانتوں میں کھانے کے ذرات وغیرہ پھنس جائیں توغسل کاحکم

-->

سوال

دانتوں میں کھاناکھانے کے بعد کچھ ذرات رہ جاتے ہیں،اوربسااوقات ان ذرات کونکالنابھی مشکل ہوتاہے،پوچھنایہ  ہے کہ اگرہم غسل کریں اوراس دوران یہ ذرات دانتوں میں ہی موجودہوں ،توکیاہماراغسل ہوجائے گا یانہیں؟(سعد،کراچی)

جواب

دانتوں میں رہ جانے والے کھانے،پان وغیرہ کے ذرات کونکالناممکن ہوتوان ذرات کونکالناچاہیے تاکہ پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ نہ ہو،البتہ اگران ذرات کونکالنے میں دشواری ہوتواس صورت میں ان کی موجودگی میں بھی غسل ہوجائے گا۔(الدرالمختار،کتاب الطھارۃ،1/14،ط:بیروت-امدادالفتاویٰ،1/76،ط:دارالعلوم کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں