کرایہ کی مد میں ملنے والی رقم پر زکوۃ

-->

سوال

میراپاکستان میں ایک گھرہے،مجھے اب اس میں رہائش کی ضرروت نہیں رہی،میں نے اسے کرایہ پردے دیاہے،کیااس کرایہ پرزکوۃ ہے؟

جواب

جی ہاں!کرایہ کی رقم محفوظ ہو اورزکوۃ کے نصاب کے برابر یااس سے زیادہ ہوتوسال پوراہونے پرزکوۃ اداکرنالازم ہوگی۔اسی طرح اگرکرایہ کی مدمیں ملنے والی رقم زکوۃ کے نصاب سے کم ہولیکن آدمی کی ملکیت میں موجوددیگرمالیت کے ساتھ مل کرنصاب کوپہنچ جائے تواس صورت میں بھی زکوۃ لازم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں