کیا عشر کے لئے نصاب مقرر ہے؟

-->

سوال

سوال یہ ہے کہ جس طرح زکوۃ کے لئے سونے کانصاب ساڑھے سات تولہ اورچاندی کانصاب ساڑھے باون تولہ مقررہے،کیااسی طرح عشرکے لئے بھی کوئی نصاب ہے یانہیں؟میں نے ٩٤٨/کلوکاسناہے ،کہ اتنی فصل ہوتب عشرہے ورنہ نہیں۔

جواب

عشرکے وجوب کے لئے کوئی نصاب نہیں ہے،حدیث شریف میں ہے :”جتنابھی زمین میں سے پیداہوجائے اس میں عشرواجب ہے”۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک زمین کی تمام پیداوارپرخواہ کم ہویازیادہ ،عشرکی ادائیگی لازم ہے۔(فتاویٰ شامی،باب العشر2/326،ط:سعید-فتاویٰ ہندیہ1/186،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں