سوال
کیاروزے کی حالت میں الٹی ہوجانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے یانہیں؟تفصیلی جواب مطلوب ہے۔
جواب
اگرروزے کی حالت میں بلااختیارقے ہوجائے چاہے تھوڑی ہویازیادہ اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،بدستورروزہ برقراررہتاہے۔البتہ اگرقے آئی اور اپنے اختیارسے ایک چنے کے برابریااس سے زائد واپس لوٹالی توروزہ ٹوٹ جائے گااور قضاکرنی ہوگی۔(فتاویٰ شامی، 2/414، ط:ایچ ایم سعید)