سوال
مجھے پرائزبانڈ کے بارے میں پوچھناہے کہ کیایہ جائزہیں یانہیں؟اوراگر جائزنہیں تو وجہ کیاہے؟
جواب
پرائزبانڈ کاانعام جوا اور سود پرمشتمل ہونے کی وجہ سے حرام ہے، اور اس غرض سے پرائزبانڈ کاخریدنااور رکھنابھی ناجائزہے۔البتہ اگر کسی شخص نے لاعلمی میں خرید لیے ہوں توانہیں فروخت کرکے اصل رقم وصول کرسکتاہے۔