سوال
میری اہلیہ نے اپنے گلے میں عرصہ سے ایک لاکٹ پہنا ہو اہے اور اس لاکٹ پراللہ کانام بنا ہو اہے ،کیااس کو پہن کر بیت الخلاء جاسکتے ہیں یا نہیں؟اور اگر نہیں جاسکتے تو کیا اب اس لاکٹ کو اتاردیں تو اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب
جس لاکٹ پر اللہ کا نام لکھا ہو اہو اسے پہن کر بیت الخلاء میں جاناجائز نہیں ،یہ اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک کی بے حترامی اور ادب کے سخت خلاف ہے۔جس لاکٹ پر اللہ تعالیٰ کا نام یا کوئی آیت وغیرہ لکھی ہوئی ہو چونکہ اس کی بے احترامی کااندیشہ ہوتا ہے لہذا ایسے لاکٹ کے اتارنے سے کوئی گناہ نہیں ہوگا۔(حاشیۃ الطحطاویہ علی مراقی الفلاح، ص:54،ط:قدیمی)