آرٹیفیشل انگوٹھی پہننے کا حکم

-->

سوال

سوال یہ ہے کہ کیا آرٹیفیشل انگوٹھی کا پہننا جائز ہے یا نہیں؟آج کل مارکیٹ میں مصنوعی انگوٹھیاں رائج ہیں اور عورتیں پہنتی بھی ہیں ، اس حوالے سے شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔

جواب

عورت صرف سونے یا چاندی کی انگوٹھی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے، البتہ انگوٹھی کے علاوہ  دیگر آرٹیفیشل زیورات کااستعمال عورت کے لیے جائز ہے۔ ایک حدیث میں خاص لوہے کی انگوٹھی پہننے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید نکیر کرتے ہوئے فرمایا: کیا ہوا کہ تم میں سے بتوں کی بو آرہی ہے۔[مشکوۃ المصابیح ، کتاب اللباس]

اپنا تبصرہ بھیجیں