رخسار کے بال صاف کرنا

-->

سوال

حدیث شریف میں سفید بالوں کواکھیڑنے سے منع کیاگیاہے،میں رخسار کے بال صاف کرتا ہوں، کیا حدیث کی ممانعت میں یہ بھی شامل ہے ؟کیا رخسار کے بال ہٹانے سے بھی اس حدیث کی وجہ سے گناہ ہوگا؟

جواب

اوپر کے جبڑے یعنی رخسار کے بال داڑھی میں داخل نہیں ، لہذا ان کو صاف کرناجائز ہے ۔ لیکن اس میں اتنا مبالغہ کرلینا کہ کہ داڑھی کاکچھ حصہ (یعنی نچلے جبڑے کے کچھ بال)بھی شامل ہوجائے یہ ناجائز ہے ۔(فتاویٰ ہندیہ،کتاب الکراھیۃ، 5/358، ط:رشیدیہ-امدادالاحکام ، 4/334،ط:دارالعلوم کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں