زینب نام رکھنا

-->

سوال

ہم نے اپنی بھتیجی کا نام ”زینب”رکھا ہے ، اس نام کے بارے میں ہمیں آگاہ فرمادیں ، آپ کی نوازش ہوگی۔

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بڑی صاحبزادی کا نام ”زینب ”رکھاتھا،نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے دو ازواج مطہرات ایسی ہیں جن کااسم گرامی زینب ہے:ایک زینب بنت خزیمہ الہلالیہ اور دوسری زینب بنت جحش  رضی اللہ عنہن۔

نیز مسلم شریف کی روایت میں ہے:”حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میرا نام برہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام زینب رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (نکاح میں) زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا آئیں ان کا نام بھی برہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام زینب رکھ دیا۔”

لہذا مذکورہ نام رکھنادرست اور باعث برکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں