میت کے ساتھ قبرمیں عہدنامہ رکھنا

-->

سوال

ایک عزیزکاانتقال ہواان کے جنازہ کے ساتھ قبرستان جاناہوا،تدفین کے وقت میں نے دیکھاکہ عہدنامہ میت کے ساتھ رکھ رہے ہیں،میں نے اس سے پہلے یہ چیزنہیں دیکھی تھی،میں نے منع کرنے کی کوشش کی مگرناکام رہا، کیاعہدنامہ رکھناچاہیے میت کے ساتھ؟یہ کیاچیزہے ؟

جواب

میت کے ساتھ قبرمیں کسی قسم کے عہدنامہ رکھنے یاکفن پرلکھنے کاشریعت میں کوئی ثبوت نہیں،لہذا میت کے ساتھ عہدنامہ رکھنادرست نہیں۔حکیم الامت مولانامحمداشرف علی تھانویؒ لکھتے ہیں:ایک کوتاہی یہ ہے کہ قبرمیں عہدنامہ یاشجرہ وغیرہ رکھتے ہیں،اورمیت کے گلنے سڑنے سے اس کی بے ادبی ہوتی ہے،سواس کوبھی ترک کرناچاہیے،البتہ جس چیزکاادب شریعت میں اس درجہ کانہیں،اس کاقبرمیں رکھ دینادرست ہے،جیسے کسی بزرگ کاکپڑاوغیرہ”۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،2/246ط:سعید-اصلاح انقلاب امت،ص؛241،ط:ادارۃ المعارف کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں