سوال
مسجدچونکہ گھرکے قریب ہے توامام کی آوازجمعہ کے دن گھرپر آرہی ہوتی ہے،کیاعورت گھرپرامام کی آوازسن کراس کی اقتداء میں نمازجمعہ پڑھ سکتی ہے؟
جواب
امام کی اقتداء کے لئے صرف امام کی آوازکاپہنچنایاسنناہی کافی نہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ صفوں کااتصال ہواوروہاں تک صفیں پہنچتی بھی ہوں،اگردرمیان میں سڑک ہویا راستہ وغیرہ ہوتواس صورت میں امام کی اقتداء درست نہیں،اس لئے گھرپر عورت امام کی آوازسن کر اقتداء نہیں کرسکتی۔نیزعورتوں کے ذمہ جمعہ کی نمازنہیں ہے بلکہ ظہرکی نمازہے ، عورتیں اپنے گھرمیں جمعہ کے دن ظہرکی نمازاداکریں گی۔ (البحرالرائق،2/264۔ط:رشیدیہ-فتاویٰ شامی ،کتاب الصلوۃ ، باب صلوۃ الجمعہ،2/153،ط:ایچ ایم سعید)