کسی مسلمان کو ایمان سے خارج قرار دینا

-->

سوال

اگرکوئی شخص بلاوجہ کسی دوسرے مسلمان بھائی سے کہتاہے کہ توایمان سے خارج ہے،تواس کا کیاحکم ہے؟حالانکہ دوسراشخص ایساہے کہ ا س میں کوئی ایسی ایمان کے خلاف بات موجودنہیں ہے۔

جواب

 کسی مسلمان کواسلام سے خارج قراردینانہایت خطرناک بات ہے،اور گناہ کبیرہ ہے،مسلمان کے حق میں ایسی بات کہنے سے اجتناب لازم ہے،حدیث شریف میں ہے کہ اگرکوئی شخص دوسرے کوکافرکہے اور وہ واقعۃً ایسانہ ہو تو یہ کلمہ اُسی کافرکہنے والے کی طرف لوٹ کرآتاہے۔چنانچہ مسلم شریف میں ہے:” حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک پہ کفر آئے گا ،اگر وہ واقعی کافر ہوگیا تو ٹھیک ہے ورنہ کفر کہنے والے کی طرف لوٹ آئے گا۔”(صحیح مسلم،کتاب الایمان،1/57،ط:قدیمی کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں