سوال
اگر کوئی شخص والد مرحوم کی جائیداد میں سے اپنی بہن کو حصہ نہیں دیتا اور اس جائیداد کو کہیں اور خرچ کرناچاہتاہے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
کسی وارث کے حصہ کوغصب کرنایاکسی وارث کو اس کا شرعی حصہ نہ دیناسخت گناہ اور جرم ہے،حدیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے ، چنانچہ بخاری شریف کی روایت میں ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے دوسرے کی کچھ بھی زمین ناحق لے لی توقیامت کے دن وہ زمین کی وجہ سے (اور اس کی سزامیں)زمین کے ساتوں طبق تک دھنسایاجائے گا۔کسی وارث کی اجازت کے بغیر اس کے حصہ کوکسی بھی مصرف میں خرچ کرنا(اگرچہ نیک کام ہی کیوں نہ ہو)جائز نہیں ۔ لہذا اگر کوئی شخص والد کی جائیداد میں سے بہن کا حصہ دیئے بغیراس کسی کارخیر میں بھی خرچ کرتاہے تب بھی وہ سخت گناہ گار ہوگا۔(معارف الحدیث7/535،ط:دارالاشاعت)