بیماری کی حالت میں قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرنا

-->

سوال

میری عمر کافی ہوگئی ہے اور میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، میں نمازیں بیٹھ کر ادا کرتا ہوں۔ مجھ سے جو نمازیں زندگی میں رہ گئی ہیں کیا میں وہ نمازیں اب بیٹھ کر ادا کرسکتا ہوں ، اس طرح وہ نمازیں اد اہوجائیں گی ؟

جواب

جان بوجھ کر نماز قضا نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ہر نماز وقت پر ادا کرنی چاہیے۔اگر کسی آدمی سے صحت کے زمانے میں نمازیں قضا ہوئی تھیں اور اب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے پر قادر نہیں ہے ، بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے تو ایسے آدمی کے لیے قضا نمازیں بھی بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے ، بیٹھ کر پڑھنے سے قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی۔فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں