سوال
میرے دفتر کے قریب ایک مسجد ہے جہاں میں دن میں نمازیں ادا کرتا ہوں، موجودہ دنوں میں ایک دن میں وہاں نماز ادا کرنے گیا تو ایک آدمی نے مجھے ماسک لگا ہوا دیکھ کر نماز کے بعد کہا کہ اس طرح ماسک لگا کر نماز پڑھنے سے آپ کی نماز نہیں ہوگی ۔ تو کیا ماسک لگانے سے نماز نہیں ہوتی ؟
جواب
عام حالات میں تو نمازی کے لیے یہی حکم ہے کہ وہ اپنے ناک اور منہ کو نماز پڑھتے ہوئے کسی چیز سے نہ چھپائے بلکہ کھلا رکھے۔ بغیر عذر کے نماز میں ناک منہ چھپاکر نماز پڑھنےسے نماز مکروہ ہوتی ہے۔ البتہ کسی عذر کی وجہ سے ایسا کرنے سے نماز مکروہ نہیں ہوگی۔موجودہ دنوں میں اگر احتیاطی تدبیر کے طور پر کوئی ماسک پہن کر نماز اد اکرتا ہے تو نماز درست ہے اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔فقط واللہ اعلم