سوال
مجھے تصوف کے جو چار سلسلے ہوتے ہیں ان کے نام بتادیں اور یہ بھی بتائیں کہ یہ نام کیوں رکھے گئے ہیں؟
جواب
پاک وہند میں تصوف کے چار سلسلے مشہور ہیں: 1۔نقشبندیہ،یہ سلسلہ خواجہ بہاء الدین نقشبندی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔2۔قادریہ، یہ سلسلہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔3۔چشتیہ، اس سلسلہ کی نسبت خواجہ معین الدین چشتی کی جانب ہے۔4۔سہروردیہ، اس کی نسبت خواجہ شہاب الدین سہروردی رحمہ اللہ کی جانب ہے۔ فقط واللہ اعلم