پیشاب کا قطرہ کپڑوں پر لگا ہوتو نماز ہوجائے گی ؟

-->

سوال

وضو کرنے سے قبل میرے کپڑوں پر پیشاب کا ایک قطرہ لگ گیا تھا اور پھر میں نے نماز ادا کرلی، اب مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا میری وہ نماز ہوگئی یا نہیں ؟کپڑے پاک تھے یا نہیں ؟

جواب

آدمی کا پیشاب نجاستِ غلیظہ ہے ، لہذا یہ کپڑے یا بدن  پر لگ جائے اور پھیلاؤ میں 5.94 مربع سینٹی میٹر (یعنی ایک روپے کے بڑے سکے  کے بقدر ) یا اس سے کم ہو تو معاف ہے،کپڑا دھوئے بغیر بھی نماز ہوجائے گی۔لیکن اگر ممکن ہو یا پہلے سے معلوم ہوتو اسے بھی دھولینا چاہیے ۔ اور اگر پیشاب کا قطرہ کپڑوں پر لگا ہو اور مذکورہ مقدار سے زائد ہو توپھر  معاف نہیں، ایسے کپڑے کوبغیر دھوئے نماز نہیں ہوگی۔غالب یہی ہے کہ ایک قطرے کا پھیلاؤاتنا زیادہ نہ ہوگا اس لیے نماز درست ہے، تاہم اگر دل مطمئن نہ ہو تو نماز لوٹادیں۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ،3/584)فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں