بینک میں رقم رکھوانا

-->

سوال

میرے پاس بچی کی شادی کے لیے رقم رکھی ہوئی ہے ، میں اس رقم کو بینک میں رکھوانا چاہتا ہوں کیا یہ درست ہے ؟

جواب

اگر رقم کی حفاظت کا کوئی اور ذریعہ موجود ہو تو بینک اکاؤنٹ کی بجائے اس ذریعے سے رقم کو محفوظ کرلیاجائے ۔لیکن اگر متبادل کوئی صورت نہ ہوتو رقم کو محفوظ رکھنے کے لیے بوقت ضرورت بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے،اس اکاؤنٹ پر اکاؤنٹ ہولڈر کو کوئی نفع یا سود نہیں ملتا۔البتہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلواکر اس میں رقم رکھنا اور منافع حاصل کرنا جائز نہیں ہے کیوں کہ اس صورت میں  نفع کے نام پرحاصل ہونے والی یہ رقم سود ہے  جو کہ شرعی طور پر حرام ہے۔فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں