ٹشو وغیرہ سے استنجاء کا حکم

سوال سفر میں کبھی پانی موجود نہیں ہوتاتو ہم پیشاب کے بعد ٹشو سے صفائی کرلیتے ہیں ، کیا صرف ٹشو سے صفائی کی صورت میں پھر نماز ادا کرنا جائز ہوگا یا نہیں ؟ یا پانی سے استنجاء کرنالازمی ہوگا؟ جواب افضل یہی ہے کہ استنجاء میں ٹشو یا ڈھیلے کے استعمال کے بعد مزید پڑھیں

کپڑوں پر لگی ہوئی چھینٹوں کا حکم

سوال گھر سے آفس آتے ہوئے راستے میں روڈ پر پانی پڑا ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے چھینٹیں کپڑوں پر لگ جاتی ہیں ، اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟کیا اس سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے ؟ جواب اگر سڑک پر جمع شدہ پانی پاک ہو، یا بارش کا پانی ہو مزید پڑھیں

بلااختیارقے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال کیاروزے کی حالت میں الٹی ہوجانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے یانہیں؟تفصیلی جواب مطلوب ہے۔ جواب اگرروزے کی حالت میں بلااختیارقے ہوجائے چاہے تھوڑی ہویازیادہ اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،بدستورروزہ برقراررہتاہے۔البتہ اگرقے آئی اور اپنے اختیارسے ایک چنے کے برابریااس سے زائد واپس لوٹالی توروزہ ٹوٹ جائے گااور قضاکرنی ہوگی۔(فتاویٰ شامی، 2/414، ط:ایچ ایم مزید پڑھیں

دانتوں میں کھانے کے ذرات وغیرہ پھنس جائیں توغسل کاحکم

سوال دانتوں میں کھاناکھانے کے بعد کچھ ذرات رہ جاتے ہیں،اوربسااوقات ان ذرات کونکالنابھی مشکل ہوتاہے،پوچھنایہ  ہے کہ اگرہم غسل کریں اوراس دوران یہ ذرات دانتوں میں ہی موجودہوں ،توکیاہماراغسل ہوجائے گا یانہیں؟(سعد،کراچی) جواب دانتوں میں رہ جانے والے کھانے،پان وغیرہ کے ذرات کونکالناممکن ہوتوان ذرات کونکالناچاہیے تاکہ پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ نہ ہو،البتہ اگران ذرات مزید پڑھیں

غسل کے بعد دوبارہ وضوکرنا

سوال ہم غسل کرتے ہیں کیاغسل کے بعد وضوکرناضروری ہے ؟یاغسل کرکے نمازپڑھ سکتے ہیں؟ جواب بہتریہ ہے کہ غسل کرنے سے پہلے وضوکرلیاجائے،لیکن صرف غسل کرنے سے بھی وضوہوجاتاہے،غسل کرنے کے بعد نمازاداکرسکتے ہیں بشرطیکہ کوئی ایساعذرپیش نہ آیاہوجس سے وضوٹوٹ جاتاہے۔البتہ غسل جنابت میں کلی کرنااورناک میں پانی ڈالناضروری ہے۔ (البحرالرائق،سنن الغسل،1/52، ط:دارالمعرفہ مزید پڑھیں

ہاتھوں پرایلفی لگی ہوتووضوکاحکم

سوال کام کرتے ہوئے ایلفی ہاتھوں پر یاانگلی کے کسی کونے پر لگ جاتی ہے ،کبھی پتہ بھی نہیں چلتا، اس صورت میں وضو کاکیاحکم ہے؟ جواب ہروہ چیز جووضو کے اعضاء پر لگی ہواورجلد تک پانی کے پہنچنے کو روکنے والی ہواس کودورکئے بغیروضودرست نہ ہوگا۔لہذا اگر ہاتھوں پرایلفی لگ جائے چاہے وہ انگلی مزید پڑھیں

گردن کے مسح کا حکم

سوال بعض لوگ گردن کامسح کرتے ہیں اور کچھ منع کرتے ہیں ،کیاگردن کا مسح ہے یانہیں؟ جواب گردن(گدّی)پر مسح کرنامستحب ہے،اس کاانکار درست نہیں،البتہ گلے(گردن کے اگلے حصہ جسے حلقوم کہتے ہیں)پرمسح کرناسنت سے ثابت نہیں،گلے پرمسح کرنے کوفقہاء نے بدعت لکھاہے۔(فتاویٰ شامی ،کتاب الطھارۃ،مستحبات الوضوء،1/124،ط:ایچ ایم سعید)

وضوکے درمیان حدث کاپیش آنا

سوال پوچھنایہ ہے کہ کبھی کبھار وضوکرتے ہوئے وضو کے درمیان ریح وغیرہ خارج ہوجائے ،توکیاوضو کومکمل کریں،یادوبارہ نئے سرے سے وضو شروع کریں گے؟ جواب وضوکرتے ہوئے درمیان میں اگرحدث لاحق ہوجائے،یعنی ہواخارج ہوجائے تو دوبارہ از سرِنو وضوکرناضروری ہے۔

کیاریح خارج ہونے پر استنجاء کرنالازم ہے؟

سوال ہمارے علاقوں میں یہ بات عام ہے کہ اگرکسی شخص نے قضائے حاجت سے فارغ ہوکراستنجاء کرلیااور طہارت وپاکی حاصل کرلی ،بعد میں اگروضوٹوٹ جائے مثلاًصرف ہواخارج ہوجائے،یاسوجائے تواب وضوکرنے سے پہلے دوبارہ استنجاء کیاجاتاہے، کیا شرعی طورصرف ریح کے خروج پر وضوسے پہلے استنجاء کرنالازم ہے؟ جواب چھوٹی یابڑی نجاست سے فارغ ہونے مزید پڑھیں