سوال کیا نماز میں تشہد کی حالت میں درود شریف کے بعد ”رب اجعلنی”کے علاوہ دیگر دعائیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب مذکورہ دعا کے علاوہ دیگر قرآنی یا مسنون دعائیں پڑھ سکتے ہیں
زمرہ: نماز
سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کرہاتھ چھوڑدینا
سوال نماز کے دوران سورۂ فاتحہ پڑھ کربھولے سے ہاتھ چھوڑدیے یہ سمجھاکہ رکوع کرناہے پھریادآیاکہ سورت پڑھناباقی ہے ، واپس ہاتھ باندھے سورت پڑھی اورآخرمیں سجدۂ سہوبھی کیا،کیامیری نمازہوگئی؟ جواب اس سے سجدۂ سہولازم نہیں آتا،تاہم اگرسجدۂ سہوکرلیاتونمازدرست ہے،البتہ اگرکوئی شخص سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک بڑی آیت یاتین چھوٹی آیات کے برابروقت مزید پڑھیں
دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے تشہدپڑھنا
سوال دوسری رکعت میں کھڑے ہوکرمیں نے بجائے سورۂ فاتحہ کے تشہدشروع کردی ،پھریادآیاتوسورۂ فاتحہ شروع کی،کبھی کبھارمیرے ساتھ ایسے ہوجاتاہے ،اس صورت میں کیاحکم ہے ؟سجدۂ سہوکرناہوگایانہیں؟ جواب دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے تشہدپڑھ لیاتواس صورت میں سجدۂ سہوواجب ہوگا۔پہلی ،تیسری اورچوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے بھول کر تشہدپڑھ لیاتوسجدۂ مزید پڑھیں
سفرکی حالت میں سنتوں کی ادائیگی
سوال ہم بسااوقات سفرمیں ہوتے ہیں توکیاہم سنتیں اداکرسکتے ہیں سفرکی حالت میں؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ سفرمیں سنتیں نہیں پڑھنی چاہئیں۔ جواب اگرمسافرسفرکی حالت میں ہے اورکسی مقام پر نمازکے لئے ٹھہراہے تواس صورت میں سنتیں پڑھناضروری نہیں،تاہم اگرجلدی نہ ہو(یعنی گاڑی کے نکل جانے یاسوار ہونے میں دشواری کااندیشہ نہ ہو)توسنتیں پڑھ سکتاہے۔البتہ مزید پڑھیں
مغرب کی نمازمیں دورکعت پرسلام پھیردے
سوال میں نے ایک مرتبہ مغرب کی نمازپڑھی اوربجائے تیسری رکعت کے دوسری رکعت کے بعد سلام پھیردیاپھرمجھے یادآیاکہ ایک رکعت توباقی ہے،تومیں نے کھڑے ہوکرتیسری رکعت پڑھ کرسجدہئ سہواداکرلیا،کیااس طرح نمازہوجاتی ہے؟ جواب اگرکوئی شخص تین رکعت کی بجائے دورکعت پرسلام پھیردے اورپھرتیسری رکعت یادآجائے تواگرابھی تک سینہ قبلہ سے نہ ہٹاہواورکوئی گفتگویانمازکے منافی مزید پڑھیں
امام کی اقتداء میں وتر میں دعائے قنوت پڑھنا
سوال عام دنوں میں توہم وترکی نماز اکیلے ادا کرتے ہیں، اور رمضان المبارک میں جماعت کے ساتھ امام کی اقتداء میں وترپڑھتے ہیں،توکیاہم وترمیں امام کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھیں گے یاخاموش رہیں گے؟ جواب امام کی اقتداء میں وترپڑھتے ہوئے دعائے قنوت پڑھنی چاہیے۔(غنیۃ المستملی،ص؛403)
امام نے دوسری رکعت میں سورۃالناس پڑھی تومقتدی کون سی سورت پڑھے؟
سوال اگرامام کے ساتھ مغرب کی یاعشاء کی دوسری رکعت میں شامل ہوئے اور امام نے سورۃ الناس پڑھی تواب مقتدی اپنی رہ جانے والی رکعت میں کہاں سے پڑھے گا؟کیاکوئی بھی سورت پڑھ سکتاہے؟ جواب مقتدی اپنی رہ جانے والی رکعات کی ادائیگی میں منفرد (یعنی اکیلے نمازپڑھنے والے)کی طرح ہے،اس لئے اگر امام مزید پڑھیں
مساجدمیں رکھی ہوئی پلاسٹک کی ٹوپیاں پہن کر نمازپڑھنا
سوال ہماری مسجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی ہوئی ہیں،کبھی کبھاروہ بہت میلی بھی ہوجاتی ہیں،لوگ انہیں پہن کر نمازپڑھتے ہیں،سوال یہ ہے کہ کیاایسی ٹوپیاں پہن کرنمازنمازپڑھی جاسکتی ہے؟ جواب نمازایک مقدس عبادت ہے،لہذا نمازکے لئے صاف ستھرااور عمدہ لباس ہونا چاہیے،مساجدمیں رکھی جانے والی ٹوپیاں اگر صاف ستھری ہوں اورکبھی اتفاق سے ٹوپی مزید پڑھیں
زوال کے وقت نمازپڑھنادرست نہیں
سوال دوپہر کو نمازادا کررہاتھا اسی دوران پتہ چلا کہ زوال کاوقت شروع ہوگیا،اورمیں آخری سجدہ بھی کرچکاتھا،کیااس صورت میں میری نمازہوگئی ؟ جواب نصف النہار( یعنی دوپہرکوجب سورج عین سوپرہو)کے وقت کوئی نمازنہیں پڑھنی چاہیے ،فرض ہویانفل۔اگرنمازکے دوران نصف النہار کا وقت شروع ہوجائے تونمازکوختم کردیں اور زوال کاوقت شروع ہونے کے بعد اسے اداکریں۔دورانِ مزید پڑھیں
عشاء کی نماز کب تک اداکرسکتے ہیں؟
سوال عشاء کی نماز رات کوکب تک اداکرسکتے ہیں؟ جواب عشاء کی نمازکاوقت صبح صادق تک رہتاہے،اس دوران کسی بھی وقت اداکرسکتے ہیں ،البتہ عشاء کی نمازاداکرنے میں آدھی رات تک تاخیرکرنامکروہ ہے۔البتہ اگرکوئی عذرہوتوبلاکراہت صبح صادق سے پہلے تک عشاء کی نمازپڑھی جاسکتی ہے۔(فتاویٰ شامی،1/368، ط:ایچ ایم سعید)