ماہ صفرمیں نئے گھرمیں منتقل ہونے کاحکم

سوال میں چند دن بعد نئے گھرمیں شفٹ ہوناچاہتاہوں،اوراس وقت صفرکامہینہ شروع ہوجائے گا،میری والدہ مجھے شفٹ ہونے سے منع کررہی ہیں،ان کاکہناہے کہ صفرکے مہینہ میں آپ نئے گھرمیں شفٹ نہ ہوں،بلکہ صفرکے مہینے کے ختم ہونے کے بعد شفٹ ہونا،اسی طرح میرے بعض دوستوں کابھی کہناہے کہ اگرآپ صفرکے مہینے میں نئے گھرمیں مزید پڑھیں

ملتانی مٹی کھانے کاحکم

سوال ملتانی مٹی کھانے کاکافی رواج ہے،بعض علاقوں میں خاص طورپرعورتیں کھاتی ہیں ،پوچھنایہ ہے کہ کیاملتانی مٹی کاکھانادرست ہے؟ جواب مٹی کے کھانے کوبوجہ مضرصحت ہونے کے فقہاء نے منع لکھاہے،لہذا جتنی مقدارصحت کے لئے مضرنہ ہواسی حدتک کھانے کی اجازت ہوگی۔(فتاویٰ ہندیہ،کتاب الکراہیۃ،الباب الحادی عشر فی الکراہیۃ فی الاکل،5/341،ط:رشیدیہ)

خرگوش کھاناحلال ہے یانہیں؟

سوال میراسوال یہ ہے کہ خرگوش کھاناحلال ہے یانہیں؟ جواب خرگوش کھانا حلال ہے۔(اعلاء السنن،کتاب الذبائح،باب حل الأرنب،17/193ادارۃ القرآن کراچی-فتاویٰ شامی، کتاب الذبائح،6/308،ط:ایچ ایم سعید)

کھانے کی ابتداء اوراختتام پر نمک کا استعمال

سوال کیاکھاناکھانے کے شروع میں اور کھانے کے آخرمیں نمک کاکھاناسنت ہے؟یہ عمل کسی حدیث وغیرہ سے ثابت ہے یا نہیں؟ جواب نمک سے کھانے کے آغازاوراختتام کوفقہائے کرام نے کھانے کے آداب میں شمارکیاہے،اوراس کی بنیادبیہقی شریف کی روایت ہے جوحضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ:جس شخص کے کھانے کی ابتداء مزید پڑھیں

اوجھڑی کھانے کا حکم

سوال ہم کچھ دوست رات کو ایک جگہ بیٹھتے ہیں وہاں ایک دن باتیں کررہے تھے ایک دوست نے مجھے کہا کہ میں آپ کی اوجھڑی کی دعوت کروں گا ایک اور دوست کہنے لگے کہ اوجھڑی کھانا تو حرام ہے،آپ سے سوال یہ ہے کہ کیااوجھڑی کھاناجائز ہے یا نہیں؟ جواب فقہاء کرام نے مزید پڑھیں

کھانے کے آخرمیں پانی پینا

سوال کیاکھانے کے آخر میں پانی   پی سکتے ہیں یا نہیں ؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانے کے آخر میں پانی نہیں پیناچاہیے اس لیے کہ یہ خلاف سنت ہے۔ جواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دونوں طرح کاعمل نقل کیا گیا ہے، کھانے کے بعد پانی کاپینابھی ثابت ہے اور نہ مزید پڑھیں

ختنے کے موقع پر دعوت کرنا

سوال ختنے کی دعوت میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ ہمارے علاقہ میں ختنہ کی دعوت تقریبا لازمی کرتے ہیں۔ دعوت میں شرکت نہ کرنے والوں سے سختی سے ناراض ہوتے ہیں۔ جواب ختنہ تومسنون عمل ہے،لیکن ختنہ کی دعوت کرناشریعت میں ثابت نہیں ہے،مسنداحمدبن حنبل کی ایک روایت کے مطابق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مزید پڑھیں

سینہ اورکمرکے بالوں کوصاف کرنا

سوال  کیاسینے اورپیٹھ کے بال صاف کرسکتے ہیں یانہیں؟ جواب سینے اورکمرکے بالوں کوصاف کرناجائزہے،لیکن ادب کے خلاف ہے،البتہ اگربال بڑھ جائیں اورتکلیف کا باعث ہوں توکچھ حرج نہیں۔(فتاویٰ ہندیہ ،کتاب الکراھیۃ،الباب التاسع عشر،5/358،ط:رشیدیہ کوئٹہ)

رخسار کے بال صاف کرنا

سوال حدیث شریف میں سفید بالوں کواکھیڑنے سے منع کیاگیاہے،میں رخسار کے بال صاف کرتا ہوں، کیا حدیث کی ممانعت میں یہ بھی شامل ہے ؟کیا رخسار کے بال ہٹانے سے بھی اس حدیث کی وجہ سے گناہ ہوگا؟ جواب اوپر کے جبڑے یعنی رخسار کے بال داڑھی میں داخل نہیں ، لہذا ان کو مزید پڑھیں

چاندی کی انگوٹھی کی مقدار

سوال چاندی کی انگوٹھی پہنناکیساہے ؟اور کتنی مقدارتک کی اجازت ہے؟ جواب مرد کو صرف چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے اور ایک مثقال(4گرام374ملی گرام)سے کم وزن کی ہو۔(فتاویٰ شامی ، کتاب الحظر والاباحۃ،6/358،ط:ایچ ایم سعید )