سینہ اورکمرکے بالوں کوصاف کرنا

سوال  کیاسینے اورپیٹھ کے بال صاف کرسکتے ہیں یانہیں؟ جواب سینے اورکمرکے بالوں کوصاف کرناجائزہے،لیکن ادب کے خلاف ہے،البتہ اگربال بڑھ جائیں اورتکلیف کا باعث ہوں توکچھ حرج نہیں۔(فتاویٰ ہندیہ ،کتاب الکراھیۃ،الباب التاسع عشر،5/358،ط:رشیدیہ کوئٹہ)

رخسار کے بال صاف کرنا

سوال حدیث شریف میں سفید بالوں کواکھیڑنے سے منع کیاگیاہے،میں رخسار کے بال صاف کرتا ہوں، کیا حدیث کی ممانعت میں یہ بھی شامل ہے ؟کیا رخسار کے بال ہٹانے سے بھی اس حدیث کی وجہ سے گناہ ہوگا؟ جواب اوپر کے جبڑے یعنی رخسار کے بال داڑھی میں داخل نہیں ، لہذا ان کو مزید پڑھیں

چاندی کی انگوٹھی کی مقدار

سوال چاندی کی انگوٹھی پہنناکیساہے ؟اور کتنی مقدارتک کی اجازت ہے؟ جواب مرد کو صرف چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے اور ایک مثقال(4گرام374ملی گرام)سے کم وزن کی ہو۔(فتاویٰ شامی ، کتاب الحظر والاباحۃ،6/358،ط:ایچ ایم سعید )

عورت کے لیے سر کے بالوں سے متعلق اصول

سوال سوال یہ ہے کہ شریعت میں عورت کے لیے سر کے بال بنانے کا کوئی مخصوص طریقہ ہے؟یاشریعت میں عورت کے لیے بالوں سے متعلق کیا کیا ہدایات ہیں؟ جواب  اس سلسلہ میں ایک اصولی بات یاد رکھنی چاہئے کہ مسلمانوں کوایسی وضع قطع اختیارکرنے کی اجازت نہیں جس میں کافروں یافاسقوں اوربدکاروں کی مزید پڑھیں

آرٹیفیشل انگوٹھی پہننے کا حکم

سوال سوال یہ ہے کہ کیا آرٹیفیشل انگوٹھی کا پہننا جائز ہے یا نہیں؟آج کل مارکیٹ میں مصنوعی انگوٹھیاں رائج ہیں اور عورتیں پہنتی بھی ہیں ، اس حوالے سے شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔ جواب عورت صرف سونے یا چاندی کی انگوٹھی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے، البتہ مزید پڑھیں

جس لاکٹ پر اللہ کا نام لکھا ہو اس کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا

سوال میری اہلیہ نے اپنے  گلے میں عرصہ سے ایک لاکٹ پہنا ہو اہے اور اس لاکٹ پراللہ کانام بنا ہو اہے ،کیااس کو پہن کر بیت الخلاء جاسکتے ہیں یا نہیں؟اور اگر نہیں جاسکتے تو کیا اب اس لاکٹ کو اتاردیں تو اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟ جواب جس لاکٹ پر اللہ مزید پڑھیں

سینے کے بال صاف کرنا

سوال مفتی صاحب میرا سوال سینہ کے بالوں کے متعلق ہے کہ کیا سینہ کے بال مونڈ سکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب بوقت ضرورت سینے کے بال صاف کرسکتے ہیں گناہ نہیں،بلاضرورت سینے ،کمر کے بال مونڈناادب کے خلاف ہے۔ ۔(فتاوی ہندیہ 5/358)

مرد اور عورتوں کا مہندی لگان

سوال شادی بیاہ میں مرداورعورتیں مہندی لگاتے ہیں ،اس بارے میں شریعت کیاکہتی ہے؟ جواب شادی بیاہ کے موقع پراپنے طور پر عورتوں کا مہندی لگانانہ صرف درست بلکہ مستحب ہے،البتہ موجودہ زمانے میں مہندی کی باقاعدہ رسمیں جورائج ہیں یہ کئی مفاسدکامجموعہ ہیں ان سے احترازلازم ہے۔مردوں کے لئے بغیرکسی عذرکے مہندی لگاناعورتوں کے مزید پڑھیں

ناپاکی کی حالت میں بال اور ناخن کاٹنا

سوال بعض اوقات جنابت کی حالت میں ناخن اوربال کاٹنے کی ضرورت پڑتی ہے ،لیکن میں نے سناہے کہ اس حالت میں بال اورناخن وغیرہ نہیں کاٹنے چاہیے ،ورنہ یہ ہمیشہ ناپاک رہیں گے،اس بارے میں کیاحکم ہے؟ جواب جس شخص پرغسل واجب ہواس کے لئے بال اورناخن ترشواناجائزہے لیکن پسندیدہ نہیں،اس لئے پاکی کے مزید پڑھیں