سوال کیاروزے کی حالت میں الٹی ہوجانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے یانہیں؟تفصیلی جواب مطلوب ہے۔ جواب اگرروزے کی حالت میں بلااختیارقے ہوجائے چاہے تھوڑی ہویازیادہ اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،بدستورروزہ برقراررہتاہے۔البتہ اگرقے آئی اور اپنے اختیارسے ایک چنے کے برابریااس سے زائد واپس لوٹالی توروزہ ٹوٹ جائے گااور قضاکرنی ہوگی۔(فتاویٰ شامی، 2/414، ط:ایچ ایم مزید پڑھیں
زمرہ: فتاوی
روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا
سوال کیاروزے کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈال سکتے ہیں یانہیں؟ جواب روزے کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنادرست ہے اس سے روزے پرکوئی اثرنہیں پڑتا۔(فتاویٰ شامی، 1/395،ط:ایچ ایم سعید)
ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا
سوال روزے کی حالت میں ڈرپ لگواناجائزہے یانہیں؟ جواب انجکشن یاڈرپ لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،البتہ بلاضرورت ان کااستعمال مناسب نہیں۔
روزے کی حالت میں شوگرٹیسٹ کروانا
سوال کیاشوگرکامریض روزے کی حالت میں شوگرٹیسٹ کرواسکتاہے یانہیں؟یعنی خون کے نکلنے سے روزے پرکوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟ جواب خون کے نکلنے سے روزے پرکوئی اثر نہیں پڑتا،روزے میں شوگرٹیسٹ کروانادرست ہے۔(بدائع الصنائع،2/92،ط:ایچ ایم سعید)
روزے میں ناخن کاٹنا
سوال میرے ناخن کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا تھا میں نے اُسے کھینچ کر نکال دیا،مجھے ایک شخص نے کہاکہ ناخن کاٹنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے،کیایہ بات درست ہے؟مجھے قضا کرنی ہوگی؟ جواب روزے کی حالت میں ناخن کاٹنادرست ہے، یہ عمل روزے کے منافی نہیں ،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا،آپ کاروزہ مزید پڑھیں
روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگانا
سوال کیا روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگاناجائز ہے یانہیں؟ جواب روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ لگاناجائز ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔سنن ابن ماجہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں سرمہ استعمال فرماتے تھے۔(سنن ابن ماجہ ،ص:-121فتاویٰ مزید پڑھیں
حاملہ عورت کے لیے روزے کا حکم
سوال میری اہلیہ حاملہ ہیں ، اورروزے رکھنے میں بہت پریشانی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے کافی روزے نہیں رکھے، اب ان کا فدیہ اداکریں گے؟ جواب فدیہ اس شخص کے لیے ہے جودائمی مریض ہو بڑھاپے کی وجہ سے روزے رکھنے پر قادر نہ ہواور مستقبل میں صحت کی بھی کوئی امید مزید پڑھیں
شوال کے چھ روزوں کی فضیلت
سوال شوال کے روزوں سے متعلق پوچھناہے ،ہمارے یہاں لوگ بڑے اہتمام سے یہ روزے رکھتے ہیں، کیایہ روزے ثابت ہیں؟ان روزوں کی فضیلت کیاہے؟تفصیلی جواب مطلوب ہے۔ جواب رمضان کے بعدماہ شوال میں چھ روزے رکھنے کاکئی احادیث مبارکہ میں ذ کرآتاہے،جنہیں شش عیدکے روزے بھی کہاجاتاہے، یہ روزے بڑے اجروثواب اوربرکت وفضیلت کے مزید پڑھیں
کیا شب قدر پوری دنیا میں ایک ہی رات ہوتی ہے؟
سوال مجھے ایک سوال الجھن میں ڈال رہاہے وہ یہ کہ رمضان میں شب قدر کی بڑی اہمیت دیکھنے میں آتی ہے ،لیکن مختلف ممالک میں تاریکیں رمضان المبارک کی آگے پیچھے ہوتی رہتی ہیں توکیا شب قدر پوری دنیا میں ایک ہی رات ہوتی ہے؟اگر ایک ہی رات ہوتی ہے تو پاکستان سعودیہ وغیرہ مزید پڑھیں
طلاق کے وسوسے سے طلاق نہیں ہوتی
سوال کسی شخص کے دل میں بار بار صرف طلاق کا خیال آتاہو ،جب کہ وہ شخص اپنی بیوی کو طلاق دینانہیں چاہتا،توایسے شخص کے بارے میں کیاحکم ہے؟ جواب خیال اور وسوسے آنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔لہذا صورت مسؤلہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، البتہ بار بار اس طرح کے خیالات لانے مزید پڑھیں