سوال کیاکوئی آدمی قرآن کریم کی تلاوت کررہاہوتودوسراآدمی اس کو سلام کرسکتاہے ؟گناہ تو نہیں ہے؟ جواب تلاوت کرنے والے کوسلام نہیں کرناچاہیے، فقہاء کرام نے لکھاہے کہ قرآن پڑھنے والے پر جواب دینابھی لازم نہیں۔(فتاویٰ ہندیہ،5/325،ط:رشیدیہ-فتاویٰ شامی ، 1/617،ط:سعید)
زمرہ: فتاوی
برے ناموں سے پکارنا
سوال کسی کوغلط نام سے پکارناکیساہے؟یعنی نام بگاڑنااورغلط نام سے پکارنا۔ جواب بطوراستہزاء وتحقیرکے لوگوں کے ایسے نام رکھناجوانہیں ناپسندہوں یااچھے بھلے ناموں کوبگاڑکربولنانہایت مذموم اورسخت گناہ ہے،ان افعال سے معاشرے میں افتراق وانتشارپیداہوتاہے اورباہمی طورپرعداوت ونفرت جنم لیتی ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو ان برائیوں سے بچنے کی تاکیدفرمائی ہے،چناں مزید پڑھیں
ناپاکی کی حالت میں بال اور ناخن کاٹنا
سوال بعض اوقات جنابت کی حالت میں ناخن اوربال کاٹنے کی ضرورت پڑتی ہے ،لیکن میں نے سناہے کہ اس حالت میں بال اورناخن وغیرہ نہیں کاٹنے چاہیے ،ورنہ یہ ہمیشہ ناپاک رہیں گے،اس بارے میں کیاحکم ہے؟ جواب جس شخص پرغسل واجب ہواس کے لئے بال اورناخن ترشواناجائزہے لیکن پسندیدہ نہیں،اس لئے پاکی کے مزید پڑھیں
تعویذ پہن کربیت الخلاء میں جانا
سوال تعویذ پہن کربیت الخلاء میں جاسکتے ہیں یانہیں؟ جواب تعویذ اگر کپڑے یاچمڑے وغیرہ میں لپٹاہواہوتواس کے ساتھ بیت الخلاء جاسکتے ہیں ، البتہ اتارکرجانازیادہ بہترہے۔مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”تعویذ کے ساتھ جب کہ وہ غلاف میں چھپاہواہوبیت الخلاء میں جانا جائز توہے،مگربہتریہ ہے کہ تعویذ باہررکھ کرجائے”۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مزید پڑھیں
غلاف دھو کر پانی کہاں ڈالیں؟
سوال قرآن کریم کاغلاف دھوکراس کے پانی کوکہاں ڈالاجائے؟ جواب گندی نالی میں نہ بہائیں ،کسی صاف جگہ(مثلاً کیاری ،گملے وغیرہ میں)ڈال دیں۔
عورتوں کا قبرستان جانا
سوال کیاعورتیں قبرستان جاسکتی ہیں؟اگر نہیں جاسکتیں توکیوں؟ جواب عورتوں کاقبرستان جانابذات خود جائزہے،لیکن چوں کہ کمزوردل ہوتی ہیں ،تحمل کم ہوتاہے،بسااوقات بے صبری کی کیفیت کی وجہ سے رونا،چیخناچلانااورمنہ پیٹناشروع کردیتی ہیں، اس لئے منع کیاجاتاہے،اگربوڑھی عورت ہو،پردہ کے ساتھ جائے اور وہاں پر خلاف ِ شرع امورکاارتکاب نہ کرے توگنجائش ہوگی،البتہ نہ جانازیادہ مزید پڑھیں
جہنمیوں کا لباس
سوال میں نے سناہے کہ جہنم والوں کالباس کالے رنگ کاہوگاکیایہ بات درست ہے؟ جواب تلاش کے باوجود ایسی کوئی روایت نہیں ملی۔البتہ قرآن مجیدکی سورہئ ابراہیم آیت نمبر50میں ہے دوزخیوں کالباس گندھک ہوگا،جس میں آگ بہت جلد اور تیزی سے اثرکرتی ہے،اورسخت بدبوہوتی ہے۔مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ لکھتے ہیں:” اوران (جہنمیوں) کو جو لباس مزید پڑھیں
غیر مسلم کے گھر کا کھانا کھانا
سوال میں ایک ملازم آدمی ہوں،اور ایک غیر مسلم شخص کی دکان پر کام کرتاہوں، دوپہر کاکھاناان کے گھرے آتا ہے جومجھے مجبوراً کھانا پڑتاہے ،کیا اس کے گھر کا کھانا ‘کھانادرست ہے؟ جواب برتن پاک ہوں اور کھانے کی چیز حلال ہو تو جائزہے۔(احکام القرآن للجصاص،2/465،ط؛قدیمی کراچی)
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کے لئے اس کا چہرہ دیکھنا
سوال اگرعورت کاانتقال ہوجائے توشوہراس کو دیکھ سکتاہے یانہیں؟ہمارے معاشرے میں اس سے منع کیاجاتاہے۔ جواب بیوی کے انتقال کے بعد شوہراس کاچہرہ دیکھ سکتاہے،منع کرنادرست نہیں۔
کاروبار کے لئے غیرمسلم سے تعویذ لینا
سوال کیاہم اپنے کاروبارشروع کرنے کے لئے غیرمسلم جیسے ہندو،عیسائی ،یہودی سے تعویذلے سکتے ہیں؟ جواب کاروبارشروع کرنے سے قبل خوداستخارہ کرکے کاروبارشروع کردیں،اللہ تعالیٰ سے خیروعافیت اوربہتری کی دعامانگیں۔غیرمسلم خودایمان کی دولت سے محروم اوربرکت سے دور ہیں ،ان کے تعویذسے آپ کے کاروبارمیں کیسے برکت پیداہوگی؟