تحنیک کا حکم

سوال بچوں کی پیدائش پر کسی شخص سے ان کے منہ میں کوئی میٹھی چیز ڈلوائی جاتی ہے ،اس عمل کی کیاحیثیت ہے؟ جواب مذکورہ عمل کو تحنیک کہاجاتاہے اور یہ عمل سنت ہے،اورکھجورکے ساتھ مستحب وافضل ہے،اگرکھجورکے علاوہ کسی اورچیزکے ساتھ تحنیک کروائی جائے تب بھی درست ہے،اورتحنیک کاعمل کسی نیک صالح شخص سے مزید پڑھیں

گرم چائے پر پھونک مارنا

سوال چائے گرم ہوتی ہے ،اس لئے اس کو پھونک مار مار کر پیتے ہیں۔ اس میں کراہت تو نہیں؟ جواب کھانے پینے کی گرم چیزوں پر اُف وغیرہ کی آوازکے ساتھ پھونک مارنامکروہ  اورخلافِ ادب ہے۔کچھ انتظارکرلیناچاہیے تاکہ سہولت سے کھایاجاسکے۔فتاویٰ شامی میں ہے: وعن الثاني أنه لا يكره النفخ في الطعام إلا بما مزید پڑھیں

مسجدمیں زکوۃ کی رقم کااستعمال جائز نہیں

سوال ایک مسجدمیں کچھ سامان کی ضرورت ہے،کیامیں وہ سامان زکوۃ کی رقم سے خریدکرمسجد میں دے سکتاہوں یانہیں؟ جواب زکوۃ کی ادائیگی کے لیے کسی مستحق زکوۃ کو بلاکسی عوض کے مالک بناکردیناشرط ہے،لہذازکوۃ کی رقم مسجدمیں خرچ کرناجائزنہیں،اورنہ ہی زکوۃ کی رقم سے مسجدکاسامان خریدسکتے ہیں۔البتہ اگرزکوۃ کی رقم کسی غریب مستحق کودی مزید پڑھیں

مسجد میں خوشبو استعمال کرنا

سوال مسجدمیں خوشبوکے لیے روم اسپرے استعمال کرناجائزہے یانہیں؟اور اگرقباحت ہے توبتادیجیے۔ جواب مساجد کوپاک صاف رکھنا،اور معطرکرناشرعاً پسندیدہ اور مطلوب ہے۔ابن ماجہ شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدمیں قبلہ کی جانب ناک کی ریزش دیکھی ،غصہ کی وجہ سے آپ کے مزید پڑھیں

جھوٹی قسمیں اٹھانا گناہ کبیرہ ہے

سوال  ایک شخص اپنے گناہوں اورجرائم پرپردہ ڈالنے کے لئے باربار قسمیں کھاتاہے،اوراسے معلوم بھی ہے کہ وہ جھوٹ بول رہاہے،لیکن اس کے باوجودقسمیں اٹھاکراس جھوٹ کوسچاثابت کرنے کی کوشش کرتاہے ،ایسے شخص کے بارے میں شریعت کاکیاحکم ہے جوجھوٹی قسمیں اٹھاتاہو،اورجھوٹ کوسچ ثابت کرنے کی نارواجسارت کرتاہو؟ جواب قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کاارشادہے:”اوراللہ مزید پڑھیں

قرآن کریم کی قسم کھانا

سوال اللہ تعالیٰ کانام لے کر قسم کھانایہ تو مشہورہے ، سوال یہ ہے کہ ہمارے ہاں قرآن کریم کی قسم کھائی جاتی ہے،بعض لوگ اسے قسم مانتے ہیں اوربعض کہتے ہیں کہ قرآن کریم کی قسم نہیں ہوتی،اس کاجواب دے دیں۔ جواب قرآن کریم کی قسم کھاکرکوئی بات کہی جائے توایسی قسم منعقد ہوجائے مزید پڑھیں

انسانی اعضاء کا عطیہ کرنا

سوال کیا اعضاء کا عطیہ کرنا دروست ہے ؟ جواب انسان کو اپنے جسم کواستعمال کرنے کاحق ہے،یعنی اس سے انتفاع حاصل کرسکتاہے،لیکن انسانی اعضاء نہ ہی مال ہیں ،اورنہ انسان اپنے اعضاء کامالک ہے،اس لیے نہ ہی انسان اپنے اعضاء میں سے کسی عضوکوہبہ کرسکتاہے اورنہ عطیہ کرنے کی وصیت کرسکتاہے۔لہذا اپنے اعضاء کازندگی مزید پڑھیں

داغنے کے ذریعہ علاج کرنے کی شرعی حیثیت

سوال ہمارے علاقے میں لوگ ایک طریقے سے علاج کرتے ہیں ،ہمارے ہاں اس کو ”ڈم”کہتے ہیں ،یعنی لوہے کو گرم کرکے جسم پر لگانا۔کمروغیرہ پر علاج کے لیے لگایاجاتاہے،کیاشرعی لحاظ سے یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ جواب مذکورہ علاج کو عربی میں ”کیّ”کہتے ہیں جس کا اردو ترجمہ ہے:”داغنا”۔اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ مزید پڑھیں

باربار عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کا حکم

سوال میں چنددن بعد عمرہ پرجارہاہوں ،میرا سوال یہ ہے کہ جب ایک دفعہ عمرہ مکمل ہوگیااور سرحلق بھی کروادیااب دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کیسے کریں گے؟ جواب ہرعمرہ کے بعد حلق کراناضروری ہے،اگرایک بارعمرے کی ادائیگی کرکے حلق کرواچکے ہوں تواس کے بعد دوبارہ عمرہ کی ادائیگی مکمل کرکے سر پرصرف مزید پڑھیں

عورت کا عدت میں عمرہ کے لیے جانا

سوال ایک عورت کی عمر ساٹھ سال ہے ،شوہرکاانتقال ہواہے،ابھی وہ عدت میں ہے،اس دوران کوئی صاحب انہیں عمرہ پربھیجناچاہتے ہیں ساتھ ان کے بھائی بھی ہیں ،کیااس صورت میں وہ عورت دورانِ عدت عمرہ پرجاسکتی ہیں یانہیں؟کیوں کہ آئندہ کے لئے شایدعمرہ کاموقع نہ ملے۔ جواب عورت کے لئے حج وعمرہ کے سفرکی شرائط مزید پڑھیں