تراویح کی رکعات رہ جائیں تو کس طرح ادا کریں؟

سوال اگرکوئی شخص امام کے تراویح شروع کرنے کے بعد مسجد میں آیا،اب وہ پہلے توفرض نمازاداکرے گا،پھرتراویح کس طرح اداکریں؟جتنی رکعتیں رہ گئی ہیں پہلے وہ ادا کرکے پھر امام کے ساتھ شامل ہوں ؟ جواب جو شخص تراویح شروع ہوجانے کے بعد آیااسے چاہیے کہ پہلے تنہا فرض نماز اداکرلے پھرامام کے ساتھ مزید پڑھیں

حالت اعتکاف میں باتیں کرنا

سوال  کیااعتکاف میں بیٹھ کر ہم فون سن سکتے ہیں؟ جواب معتکف کے لیے بقدر ضرورت مباح باتیں کرنادرست ہے،بلاضرروت فون پر بات چیت میں وقت صرف کرنادرست نہیں اور اعتکاف کے مقصد کے منافی ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،1/212،ط:رشیدیہ)

غیرمسلموں سے اظہارِافسوس کا طریقہ

سوال میرے محلے میں ایک آدمی گزشتہ دنوں حادثے کی نذر ہوگیا ہے وہ چونکہ مسلمان نہیں تھا ،میں نے سنا ہے کہ دعائے بخشش صرف مسلمانوں کے لیے ہوسکتی ہے، اب ان کے ساتھ تعزیت کیسے کی جائے اور وہاں جا کر کیا کہیں؟ جواب غیرمسلموں سے ان کے کسی فردکے دنیاسے چلے جانے مزید پڑھیں

دونوں ہاتھوں سے مصافحہ مسنون ہے

سوال میرے بیٹے نے ایک شخص سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا،اس شخص نے بچے سے کہاکہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ نہیں کرناچاہیے بلکہ ایک ہاتھ سے مصافحہ کرناچاہیے،دونوں ہاتھوں سے مصافحہ اسے کریں جس کی بہت زیادہ تعظیم مقصودہو،پوچھنایہ ہے کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے کریں یادونوں ہاتھوں سے؟ جواب ملاقات کے وقت جذبہ مزید پڑھیں

میت پر قرض کا دعویٰ کرنے کا حکم،بیوی کے نام مکان کرنا

سوال جناب مفتی صاحب!عرض یہ ہے کہ اسلام کی روشنی میں ان دونوں مسائل کا حل بتائیں۔١۔اگرکوئی شخص عدم ثبوت وگواہوں کے صرف اللہ کی قسم کھاکر، حلف دے کرقسم کو ثبوت بناکر کسی شخص کی وفات کے بعد اس وفات شدہ بندے کے وارثوں سے قرض کی رقم یادوسری دنیاوی چیز عوضِ حلف وصول مزید پڑھیں

چھپکلی کومارنے کا حکم

سوال میرا سوال یہ ہے کہ چھپکلی کو مارنا ثواب ہے یا گناہ؟ جواب چھپکلی کومارنا ثواب ہے، صحیح مسلم،سنن ابوداؤد وغیرہ کی روایات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے مارنے پراجر منقول ہے۔(صحیح بخاری،1/466،ط:قدیمی -صحیح مسلم، 2/236،ط:قدیمی)

سہ روزہ چلہ وغیرہ کا حکم

سوال ہمارے ہاں تبلیغی جماعت کاسلسلہ تازہ شروع ہواہے،گشت وغیرہ دیگراعمال بھی ہوتے ہیں،چند افرادایسے ہیں جواس کودرست نہیں سمجھتے ،کیاتبلیغی جماعت کے یہ اعمال اورتین دن کے لیے دس دن اورچالیس دن کے لیے نکلنایہ سب درست ہے؟ جواب آپ کے سوال کے جواب میں شہیداسلام مولانامحمدیوسف لدھیانوی رحمہ اللہ کی تحریرنقل کی جاتی مزید پڑھیں

ماہِ رجب کے متعلق احکامات

سوال رجب کے مہینے کی فضیلت بتادیں،اور اس مہینے میں کوئی خاص اعمال ہیں یانہیں؟ہمارے ہاں بہت سارے کام اس مہینے کے ساتھ مخصوص سمجھے جاتے ہیں،یکم رجب کو گھرصاف کرتے ہیں ، اس مہینے میں روزہ سمیت بعض اعمال لوگ بڑے اہتمام سے کرتے ہیں ، اس بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں۔ جواب مزید پڑھیں

مہر کی شرعی مقدار

سوال ہمارے ہاں نکاح کے وقت مہرمقررکرنے کے بارے میں مختلف آراء ہیں ، بعض لوگ بہت زیادہ مہرمقررکرنااچھاسمجھتے ہیں،کم مہرکواپنے لئے عارسمجھتے ہیں،جبکہ بعض کاکہناہے کہ مہرکم سے کم ہوناچاہیے ،سوال یہ ہے کہ حق مہرکی شرعی مقدارکیاہے؟کم سے کم کتنامہراورزیادہ سے زیادہ کتناہوناچاہیے؟ جواب شریعت میں مہرکی کم سے کم مقدار دس درہم مزید پڑھیں

برے اثرات سے محفوظ رہنے کا عمل

سوال مجھے لگتاہے کہ ہمارے گھر پر کسی نے کچھ عمل کروادیاہے،ہم اپنے گھر میں پہلے کی بنسبت فرق محسوس کررہے ہیں ایسی صورت میں ہمیں کیا کرناچاہیے؟ جواب نمازوں کا اہتمام کریں اور صبح شام چاروں قل (سورہ کافرون،سورہ اخلاص،سورہ فلق اورسورہ ناس) کے پڑھنے کا اہتمام فرمائیں،ان شاء اللہ اثرات خود ختم ہوجائیں مزید پڑھیں