روزے کی حالت میں جسم پر مرہم لگانا

سوال اگر جسم کے کسی ظاہری حصے پر زخم ہوتو کیا روزے کی حالت میں اس پر مرہم لگاسکتے ہیں؟ جواب روزے کی حالت میں جسم کے ظاہری حصے پر مرہم لگانا جائز ہے، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ فقط واللہ اعلم

روزے کی حالت میں بھاپ لینا

سوال کیا روزے کی حالت میں بھاپ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب روزے کے دوران روزے دار کے لیے بھاپ لینے کی اجازت نہیں ہے، بھاپ لینے کی صورت میں پانی بخارات میں تبدیل ہوکر حلق  تک پہنچتا ہے   اور اس سے روزہ ٹوٹ جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم

روزے کی حالت میں ویکسین لگوانا

سوال میں نے کرونا ویکیسن کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی چند دنوں میں میرا نام آنے والاہے ، کیا میں روزے میں یہ ویکسین لگواسکتا ہوں؟ جواب روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

قضا روزے لگاتار رکھنا لازم نہیں

سوال مجھ سے گزشتہ رمضان میں بیماری کی وجہ سے روزے چھوٹ گئے تھے ، اور میں اب ان روزوں کی قضا رکھنا چاہتا ہوں ، کیا مجھے یہ روزے مسلسل رکھنے ہوں گے یا درمیان میں وقفہ کرکے رکھ سکتا ہوں؟ جواب رمضان المبارک کے جو روزے رہ گئے ہوں انہیں جلد از جلد مزید پڑھیں

روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا

سوال کیاروزے کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈال سکتے ہیں یانہیں؟ جواب روزے کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنادرست ہے اس سے روزے پرکوئی اثرنہیں پڑتا۔(فتاویٰ شامی، 1/395،ط:ایچ ایم سعید)

روزے کی حالت میں شوگرٹیسٹ کروانا

سوال کیاشوگرکامریض روزے کی حالت میں شوگرٹیسٹ کرواسکتاہے یانہیں؟یعنی خون کے نکلنے سے روزے پرکوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟ جواب خون کے نکلنے سے روزے پرکوئی اثر نہیں پڑتا،روزے میں شوگرٹیسٹ کروانادرست ہے۔(بدائع الصنائع،2/92،ط:ایچ ایم سعید)

روزے میں ناخن کاٹنا

سوال میرے ناخن کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا تھا میں نے اُسے کھینچ کر نکال دیا،مجھے ایک شخص نے کہاکہ ناخن کاٹنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے،کیایہ بات درست ہے؟مجھے قضا کرنی ہوگی؟ جواب روزے کی حالت میں ناخن کاٹنادرست ہے، یہ عمل روزے کے منافی نہیں ،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا،آپ کاروزہ مزید پڑھیں

روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگانا

سوال  کیا روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگاناجائز ہے یانہیں؟ جواب روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ لگاناجائز ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔سنن ابن ماجہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں سرمہ استعمال فرماتے تھے۔(سنن ابن ماجہ ،ص:-121فتاویٰ مزید پڑھیں