سوال میں صبح دفترکی طرف موٹرسائیکل پرآتاہوں ،کبھی راستے میں پرندے کپڑوں پربیٹ کردیتے ہیں ،اس صورت میں نمازکاکیاحکم ہے؟کیوں کہ بسااوقات مجھے اس کاعلم بھی نہیں ہوتا،اور میں نمازبھی پڑھ چکاہوتاہوں۔ جواب پرندوں کی بیٹ نجاست خفیفہ میں سے ہے،اس کاحکم یہ ہے کہ اگرچوتھائی کپڑے یاجس عضوپرلگی ہے اس کے چوتھائی حصہ سے مزید پڑھیں
زمرہ: عبادات
بیسن میں وضو کرنے کا حکم
سوال بیسن میں کھڑے ہوکروضوکرسکتے ہیں یانہیں؟ جواب وضو کے آداب میں سے یہ ہے کہ اونچی جگہ بیٹھ کر قبلہ روہوکروضوکیاجائے،تاکہ پانی کی چھینٹوں سے بچاجاسکے،البتہ کھڑے ہوکروضوکرنے سے بھی وضوہوجائے گا۔(فتاویٰ شامی،1/127،ط؛ایچ ایم سعید-مراقی الفلاح ،ص:24، ط:میرمحمدکراچی)
مذی کے اخراج والے شخص کے لیے طہارت کا حکم
سوال مجھے مذی کے خارج ہونے کا مسئلہ لاحق ہے،اورمیں اپنے کپڑوں کوبچانے کے لیے ٹشوپیپراستعمال کرتاہوں،اورنمازسے پہلے پراناٹشوپیپر نکال لیتاہوں اور دوسرا صاف ٹشو رکھ دیتاہوں ،کیااس صورت میں مجھے شرمگاہ کودھونابھی لازمی ہے؟یاصرف ٹشوپیپرسے خشک کرکے پاک ہوسکتاہوں؟ جواب اگرٹشوپیپرسے مکمل پاکی حاصل ہوجاتی ہے توٹشوپیپرکااستعمال بھی کافی ہے ،شرمگاہ کادھوناضروری نہیں،البتہ اگرپانی مزید پڑھیں
بارش کے پانی کی چھینٹوں کا حکم
سوال مفتی صاحب ! آپ کو معلوم ہے آج کل کراچی میں بارشیں ہورہی ہیں، میں اپنے آفس موٹرسائیکل پر آتاہوں، راستے میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوتاہے،گاڑیاں جب گزرتی ہیں تو چھینٹے کپڑوں پر پڑجاتے ہیں ، اب ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟پاک ہیں یانہیں؟اور ان کپڑوں میں نماز ادا کروں تو مزید پڑھیں
تیمم کا طریقہ
سوال تیمم کاطریقہ بتادیں اورکن کن چیزوں سے تیمم ہوسکتاہے یہ بھی بتادیں۔ جواب پاک ہونے کی نیت کرکے دونوں ہاتھوں کوپاک مٹی پرمارکران کوجھاڑلیں پھرمنہ پرمل لیں اس طورپرکہ ایک بال برابرجگہ بھی خالی نہ رہے،پھردوبارہ مٹی پرہاتھ مارکردونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک مل لیں۔مٹی یامٹی کی جنس سے جوچیزبھی ہواس سے تیمم کرسکتے مزید پڑھیں
وضو کے دوران عورت کا سر کو کھلا رکھنا
سوال میں نے سناہے کہ سترکھلارہے تو وضوٹوٹ جاتاہے،جب کہ اکثر خواتین کی آستینیں اور سر وضو کے وقت یا وضو کے بعد کھلا ہوتاہے ۔کیااس سے وضو ہوجائے گا؟ جواب عورت کوحتی الوسع(بقدراستطاعت)سرننگانہیں کرناچاہئے،مگردوران وضواگرآستین ،سرننگاہواتوبھی وضوہوجائے گا اور اگر بعد میں سر یا آستینیں کھول دیں تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔البتہ نمازکے دوران مزید پڑھیں
ایک بالشت سے کم مسواک کا استعمال
سوال کیا ایک انچ مسواک کااستعمال کرناصحیح ہے یانہیں؟ جواب مستحب یہ ہے کہ مسواک کی لمبائی ایک بالشت اور چوڑائی ایک چھوٹی انگلی کی موٹائی کے برابر ہو۔ایک بالشت سے کم نیامسواک استعمال کرناخلاف اولی ہے یعنی بہتر نہیں اوراگرمسواک کرتے کرتے ایک بالشت سے کم ہوجائے اور قابل استعمال ہوتواس کے استعمال میں مزید پڑھیں
ایصال ثواب کے لیے قبرستان جانا
سوال ایصال ثواب کے لیے قبرستان جاکر فاتحہ پڑھناحدیث کی روشنی میں کیساہے؟ جواب قبرستان جانادرست ہے، کسی دن یامہینہ کی تخصیص نہ کی جائے،ایصال ثواب بھی شرعاً ثابت ہے۔ چاہے گھر پر کچھ پڑھ کراس کا ثواب مردوں کو بخشا جائے یاقبرستان جاکروہاں کچھ پڑھ کرایصال ثواب کیاجائے دونوں میں کوئی فرق نہیں،ثواب دونوں مزید پڑھیں
قبروں کے کتبے پڑھنے سے نسیان کالاحق ہونا
سوال ایک میت کے ساتھ مجھے قبرستان جاناہوا،وہاں چونکہ بہت ساری قبروں پرکتبے لگے ہوتے ہیں اور ان پرکچھ نہ کچھ لکھاہوتاہے ،میں قبروں پرلگے ہوئے کتبے پڑھ رہاتھا،ہمارے ساتھ جانے والوں میں سے ایک صاحب نے مجھے قبروں پرلگے ہوئے کتبے پڑھنے سے منع کیااورکہاکہ اس سے ذہن کمزورہوتاہے ، کیایہ بات درست ہے مزید پڑھیں
نماز پڑھ کر جائے نماز کا کونا پلٹنا
سوال ہمارے گھرمیں خواتین نمازپڑھتی ہیں اور پھر اگر کسی اور نے نماز پڑھنی ہویاجائے نمازوہیں رکھنی ہوتوآگے سے کونے کو پلٹ دیتی ہیں، کیاااس طرح کرنے کاشریعت میں کوئی ثبوت ہے؟ جواب اس عمل کاشریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے،اگر جائے نمازبچھی رہنے دی جائے تب بھی کوئی حرج نہیں۔مولانامحمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ مزید پڑھیں