سوال کیاعورتیں قبرستان جاسکتی ہیں؟اگر نہیں جاسکتیں توکیوں؟ جواب عورتوں کاقبرستان جانابذات خود جائزہے،لیکن چوں کہ کمزوردل ہوتی ہیں ،تحمل کم ہوتاہے،بسااوقات بے صبری کی کیفیت کی وجہ سے رونا،چیخناچلانااورمنہ پیٹناشروع کردیتی ہیں، اس لئے منع کیاجاتاہے،اگربوڑھی عورت ہو،پردہ کے ساتھ جائے اور وہاں پر خلاف ِ شرع امورکاارتکاب نہ کرے توگنجائش ہوگی،البتہ نہ جانازیادہ مزید پڑھیں
زمرہ: عبادات
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کے لئے اس کا چہرہ دیکھنا
سوال اگرعورت کاانتقال ہوجائے توشوہراس کو دیکھ سکتاہے یانہیں؟ہمارے معاشرے میں اس سے منع کیاجاتاہے۔ جواب بیوی کے انتقال کے بعد شوہراس کاچہرہ دیکھ سکتاہے،منع کرنادرست نہیں۔
مسجدمیں زکوۃ کی رقم کااستعمال جائز نہیں
سوال ایک مسجدمیں کچھ سامان کی ضرورت ہے،کیامیں وہ سامان زکوۃ کی رقم سے خریدکرمسجد میں دے سکتاہوں یانہیں؟ جواب زکوۃ کی ادائیگی کے لیے کسی مستحق زکوۃ کو بلاکسی عوض کے مالک بناکردیناشرط ہے،لہذازکوۃ کی رقم مسجدمیں خرچ کرناجائزنہیں،اورنہ ہی زکوۃ کی رقم سے مسجدکاسامان خریدسکتے ہیں۔البتہ اگرزکوۃ کی رقم کسی غریب مستحق کودی مزید پڑھیں
مسجد میں خوشبو استعمال کرنا
سوال مسجدمیں خوشبوکے لیے روم اسپرے استعمال کرناجائزہے یانہیں؟اور اگرقباحت ہے توبتادیجیے۔ جواب مساجد کوپاک صاف رکھنا،اور معطرکرناشرعاً پسندیدہ اور مطلوب ہے۔ابن ماجہ شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدمیں قبلہ کی جانب ناک کی ریزش دیکھی ،غصہ کی وجہ سے آپ کے مزید پڑھیں
جھوٹی قسمیں اٹھانا گناہ کبیرہ ہے
سوال ایک شخص اپنے گناہوں اورجرائم پرپردہ ڈالنے کے لئے باربار قسمیں کھاتاہے،اوراسے معلوم بھی ہے کہ وہ جھوٹ بول رہاہے،لیکن اس کے باوجودقسمیں اٹھاکراس جھوٹ کوسچاثابت کرنے کی کوشش کرتاہے ،ایسے شخص کے بارے میں شریعت کاکیاحکم ہے جوجھوٹی قسمیں اٹھاتاہو،اورجھوٹ کوسچ ثابت کرنے کی نارواجسارت کرتاہو؟ جواب قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کاارشادہے:”اوراللہ مزید پڑھیں
قرآن کریم کی قسم کھانا
سوال اللہ تعالیٰ کانام لے کر قسم کھانایہ تو مشہورہے ، سوال یہ ہے کہ ہمارے ہاں قرآن کریم کی قسم کھائی جاتی ہے،بعض لوگ اسے قسم مانتے ہیں اوربعض کہتے ہیں کہ قرآن کریم کی قسم نہیں ہوتی،اس کاجواب دے دیں۔ جواب قرآن کریم کی قسم کھاکرکوئی بات کہی جائے توایسی قسم منعقد ہوجائے مزید پڑھیں
باربار عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کا حکم
سوال میں چنددن بعد عمرہ پرجارہاہوں ،میرا سوال یہ ہے کہ جب ایک دفعہ عمرہ مکمل ہوگیااور سرحلق بھی کروادیااب دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کیسے کریں گے؟ جواب ہرعمرہ کے بعد حلق کراناضروری ہے،اگرایک بارعمرے کی ادائیگی کرکے حلق کرواچکے ہوں تواس کے بعد دوبارہ عمرہ کی ادائیگی مکمل کرکے سر پرصرف مزید پڑھیں
عورت کا عدت میں عمرہ کے لیے جانا
سوال ایک عورت کی عمر ساٹھ سال ہے ،شوہرکاانتقال ہواہے،ابھی وہ عدت میں ہے،اس دوران کوئی صاحب انہیں عمرہ پربھیجناچاہتے ہیں ساتھ ان کے بھائی بھی ہیں ،کیااس صورت میں وہ عورت دورانِ عدت عمرہ پرجاسکتی ہیں یانہیں؟کیوں کہ آئندہ کے لئے شایدعمرہ کاموقع نہ ملے۔ جواب عورت کے لئے حج وعمرہ کے سفرکی شرائط مزید پڑھیں
تراویح کی رکعات رہ جائیں تو کس طرح ادا کریں؟
سوال اگرکوئی شخص امام کے تراویح شروع کرنے کے بعد مسجد میں آیا،اب وہ پہلے توفرض نمازاداکرے گا،پھرتراویح کس طرح اداکریں؟جتنی رکعتیں رہ گئی ہیں پہلے وہ ادا کرکے پھر امام کے ساتھ شامل ہوں ؟ جواب جو شخص تراویح شروع ہوجانے کے بعد آیااسے چاہیے کہ پہلے تنہا فرض نماز اداکرلے پھرامام کے ساتھ مزید پڑھیں
حالت اعتکاف میں باتیں کرنا
سوال کیااعتکاف میں بیٹھ کر ہم فون سن سکتے ہیں؟ جواب معتکف کے لیے بقدر ضرورت مباح باتیں کرنادرست ہے،بلاضرروت فون پر بات چیت میں وقت صرف کرنادرست نہیں اور اعتکاف کے مقصد کے منافی ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،1/212،ط:رشیدیہ)