سوال اگرکوئی شخص بلاوجہ کسی دوسرے مسلمان بھائی سے کہتاہے کہ توایمان سے خارج ہے،تواس کا کیاحکم ہے؟حالانکہ دوسراشخص ایساہے کہ ا س میں کوئی ایسی ایمان کے خلاف بات موجودنہیں ہے۔ جواب کسی مسلمان کواسلام سے خارج قراردینانہایت خطرناک بات ہے،اور گناہ کبیرہ ہے،مسلمان کے حق میں ایسی بات کہنے سے اجتناب لازم ہے،حدیث مزید پڑھیں
زمرہ: عقائد و ایمانیات
وساوس کا علاج
سوال مجھے مختلف قسم کے وسوسے آتے ہیں،میں اپنے ایمان کے لیے پریشان ہوجاتاہوں ، براہ کرم ان کاکوئی علاج یاکچھ پڑھنے کے لیے بتائیں۔ جواب غیراختیاری طورپروساوس کاآناایمان کے منافی نہیں ہے،اور نہ ہی آپ گناہ گارہوں گے،البتہ ان کاعلاج یہ ہے کہ ممکن حدتک آپ اس طرح کے فاسدخیالات اور وسوسوں کودورکرنے کی مزید پڑھیں
کبیرہ اورصغیرہ گناہ میں فرق
سوال سوال یہ پوچھناہے کہ ہم گناہوں کے درمیان فرق کیسےکریں؟یعنی کوئی واضح فرق ہے جس سے پتہ چلے کہ فلاں گناہ چھوٹاہے اور فلاں گناہ بڑاہے،ان کی تعریف کیاہے؟ جواب ’’گناہ ‘‘اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کی خلاف ورزی ، احکامات کی عدم تعمیل کانام ہے،اللہ تعالیٰ مزید پڑھیں
کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو بد دعا دی؟
سوال کیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کوبددعادی ہے؟ جواب کفاراورظالموں کے لئے بعض مواقع پررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعافرمائی ہے۔چناں چہ بخاری شریف میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپناخط کسریٰ بادشاہ کوبھیجا،جب کسریٰ نے اس مزید پڑھیں
جنات کی حقیقت
سوال جنات کی اصل حقیقت کیاہے،اس بارے میں آگاہ فرمائیں؟ جواب انسانوں کی طرح مخلوق ہے ،البتہ لوگوں کی نگاہوں سے مخفی ہیں۔مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ نے لکھاہے:”جنات کی حقیقت: ”جن” مخلوقات الٰہیہ میں ایک ایسی مخلوق کا نام ہے جو ذی اجسام بھی ہیں، ذی روح بھی اور انسان کی طرح عقل و مزید پڑھیں
قرآن کریم کو چومنا
سوال قرآن کریم کو چومنا چاہیے یا نہیں ؟ جواب قرآن کریم اللہ تعالیٰ کامقدس کلام ہے،اگر کوئی شخص قرآن کریم کو تعظیم اوربرکت کی غرض سے چومتاہے تو یہ جائز ہے، بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے یہ عمل ثابت ہے ۔البتہ محض چومنے پر اکتفاء کرنااور قرآن کریم کی تلاوت نہ مزید پڑھیں
قرآن کریم کو بوسہ دینے کاحکم
سوال عموماً لوگ قرآن کریم کوپڑھنے سے پہلے چومتے ہیں، یاپڑھ کر پھرچوم کررکھتے ہیں،کیاایساکرنادرست ہے؟میں نے بعض لوگوں کودیکھاہے کہ وہ نمازوں کے بعد قرآن کریم پڑھتے نہیں بس چوم کرواپس الماری میں رکھ دیتے ہیں ، اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔ جواب قرآن کریم اللہ تعالیٰ کامقدس کلام ہے،اگرکوئی شخص قرآن کریم کی تلاوت مزید پڑھیں
موبائل فون میں قرآن کریم محفوظ کرنا
سوال موبائل فون میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ کرکے رکھناکیساہے؟ جواب موبائل فون میں قرآن کریم رکھنے میں کوئی حرج نہیں،شرط یہ ہے کہ قرآن کریم کی بے ادبی نہ ہو ۔
طلوع آفتاب کے وقت تلاوت کاحکم
سوال صبح کی نمازکے بعد ہم تلاوت کرتے ہیں اس دوران سورج نکلنے کا وقت ہوتاہے کیااس وقت تلاوت جاری رکھیں یاموقوف کردیں؟ جواب طلوع آفتاب کے وقت تلاوت کرنابلاکراہت جائزہے،البتہ فقہاء لکھتے ہیں کہ طلوع ،غروب اور استواء کے وقت تلاوت کے بجائے درود شریف ، تسبیح اوردیگراذکارمیں مشغول رہنازیادہ افضل ہے۔(البحرالرائق،کتاب الصلوۃ، 1/264، مزید پڑھیں
طلوع آفتاب کے وقت قرآن کریم کی تلاوت کرنا
سوال میرے چار سوالات ہیں پہلاسوال یہ ہے کہ فجر کے بعد قرآن کریم کی تلاوت کررہے ہوں اور اس دوران سورج طلوع ہورہاہو تو کیا ہم تلاوت کو موقوف کردیں یاتلاوت جاری رکھیں؟ جواب طلوع آفتاب کے وقت قرآن کریم کی تلاوت کرنا درست ہے، طلوع آفتاب کے وقت اگر تلاوت کررہے ہوں تو مزید پڑھیں