سوال مجھے کسی نے بتایاہے کہ لاعلاج امراض کے لئے قرآن کریم کی چندآیات شفاء ہیں وہ پانی پر دم کرکے پانی پیاجائے،وہ کونسی آیات ہیں؟ جواب آیات شفاء یہ ہیں: (1) وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ(التوبۃ:14) (2)وَشِفَاءٌ لِّمَا فِیْ الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ(یونس:57) (3)یَخْرُجُ مِن بُطُونِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُہ، فِیْہِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ مزید پڑھیں
زمرہ: متفرقات
پریشانیوں اور مصیبتوں کے حل کا عمل
سوال پریشانیوں اورمصیبتوں کے حل کے لیے کوئی عمل بتلائیں ،تاکہ پریشانیاں ختم ہوں۔ جواب پریشانیوں اورمصائب کا اصل حل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوناہے۔نمازوں کا اہتمام کیاجائے،اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھاجائے اورمندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں:حَسْبِیَ اللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ ہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔حدیث مزید پڑھیں
غصہ کم کرنے کا وظیفہ
سوال مجھے بات بات پرغصہ آجاتاہے ،کوئی کچھ کہے تب بھی بہت غصہ آتاہے،کوئی وظیفہ بتادیں تاکہ غصہ کم ہو۔ جواب حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کوختم کرنے کی نہایت کارگرنفسیاتی تدبیربتلائی ہے،چناں چہ حضرت ابوذررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب تم مزید پڑھیں
مالی پریشانیوں کا حل
سوال کافی عرصے سے مالی مشکلات کاشکارہوں، مستقل طور پر کاروبار میں نقصان ہورہاہے،اور ساتھ ہی قرض بھی چڑھ گیاہے، براہ کرم کوئی حل بتلائیں۔ جواب باجماعت نمازوں کی ادائیگی کااہتمام کریں۔اور قرض کی ادائیگی کے لیے اس دعاکوکثرت سے پڑھیں:”اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ ، وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ مَّنْ سِوَاکَ.”ترجمہ:اے اللہ!حرام سے بچاتے ہوئے مزید پڑھیں
طلوع آفتاب سے مراد کیا ہے؟
سوال مجھے طلوع آفتاب سے پہلے پڑھنے کے لئے وظائف دیئے گئے ہیں ،اب طلوع آفتاب سے پہلے سے کونسا وقت مرادہے؟ جواب سورج نکلنے کے وقت کوطلوع آفتاب کاوقت کہاجاتاہے،یہ وہی وقت ہے جب فجرکی نمازکاوقت ختم ہوجاتاہے۔طلوع آفتاب سے پہلے پڑھنے کامطلب یہی ہے کہ سورج نکلنے سے پہلے پہلے پڑھے جائیں۔
ادائے قرض کی دُعا
سوال مجھ پر قرض بہت ہے ،کوئی دعابتلادیں جس سے یہ پریشانی حل ہو۔ جواب قرض کی ادائیگی کے لیے اس دُعا کا کثرت سے پڑھنامجرب ہے،”اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ ، وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ مَّنْ سِوَاکَ.”ترجمہ:اے اللہ!حرام سے بچاتے ہوئے تو اپنے حلال کے ذریعہ میری کفایت فرما،اور اپنے حلال کے ذریعہ تو مجھے مزید پڑھیں
قرآن کریم کی آیات دیوار پر لگانا
سوال آج کل چکن گو نیا کی بیماری پھیلی ہوئی ہے، اس کے لیے سورہ انعام کی آیت نمبر 15 اور 16پڑھنے کو بتائی جاتی ہیں، کیا ہم بطور حفاظت ان آیات کو لکھ کر دیوار وغیرہ پر بھی لگاناجائز ہے یانہیں؟ جواب اگر آیات مبارکہ کے ادب کامکمل اہتمام ہو اور لگنے کے بعد مزید پڑھیں
دعا مانگتے وقت سورہ فاتحہ کا پڑھنا
سوال تیسرا سوال یہ ہے کہ میں دعامانگتے وقت درود پاک پڑھنے سے قبل الحمدشریف پڑھتاہوں ،کیادعامیں درود سے قبل الحمدشریف درست یا نہیں؟ جواب دعا مانگتے وقت شروع میں سورہ فاتحہ کاپڑھنادرست ہے۔یہ سورت بھی اللہ تعالیٰ کی حمدوثناپرمشتمل ہے۔
قوت سماعت کی کمزوی کی دعا
سوال مجھے کانوں کی تکلیف ہے اور اسی وجہ سے سننے میں بھی دشواری ہوتی ہے،علاج سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔براہ کرم کوئی دعابتادیں۔ جواب احادیث کی کتابوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعا منقول ہے اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا مَا أَحْيَيْتَنَا۔ کان پرہاتھ رکھ کریہ مزید پڑھیں
اسم اعظم کیا ہے؟
سوال مجھے اسم اعظم کے بارے میں بتادیں کہ اسم اعظم کیا ہے اور اس کی فضیلت کیا ہے؟ جواب اسم اعظم کی فضیلت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے اس کے ذریعہ سوال کیا جاتا ہے تو وہ سوال پورا کرتا ہے اور جب اس کے ذریعہ دعا مانگی جاتی ہے تو اللہ مزید پڑھیں