ملتانی مٹی کھانے کاحکم

سوال ملتانی مٹی کھانے کاکافی رواج ہے،بعض علاقوں میں خاص طورپرعورتیں کھاتی ہیں ،پوچھنایہ ہے کہ کیاملتانی مٹی کاکھانادرست ہے؟ جواب مٹی کے کھانے کوبوجہ مضرصحت ہونے کے فقہاء نے منع لکھاہے،لہذا جتنی مقدارصحت کے لئے مضرنہ ہواسی حدتک کھانے کی اجازت ہوگی۔(فتاویٰ ہندیہ،کتاب الکراہیۃ،الباب الحادی عشر فی الکراہیۃ فی الاکل،5/341،ط:رشیدیہ)

خرگوش کھاناحلال ہے یانہیں؟

سوال میراسوال یہ ہے کہ خرگوش کھاناحلال ہے یانہیں؟ جواب خرگوش کھانا حلال ہے۔(اعلاء السنن،کتاب الذبائح،باب حل الأرنب،17/193ادارۃ القرآن کراچی-فتاویٰ شامی، کتاب الذبائح،6/308،ط:ایچ ایم سعید)

کھانے کی ابتداء اوراختتام پر نمک کا استعمال

سوال کیاکھاناکھانے کے شروع میں اور کھانے کے آخرمیں نمک کاکھاناسنت ہے؟یہ عمل کسی حدیث وغیرہ سے ثابت ہے یا نہیں؟ جواب نمک سے کھانے کے آغازاوراختتام کوفقہائے کرام نے کھانے کے آداب میں شمارکیاہے،اوراس کی بنیادبیہقی شریف کی روایت ہے جوحضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ:جس شخص کے کھانے کی ابتداء مزید پڑھیں

اوجھڑی کھانے کا حکم

سوال ہم کچھ دوست رات کو ایک جگہ بیٹھتے ہیں وہاں ایک دن باتیں کررہے تھے ایک دوست نے مجھے کہا کہ میں آپ کی اوجھڑی کی دعوت کروں گا ایک اور دوست کہنے لگے کہ اوجھڑی کھانا تو حرام ہے،آپ سے سوال یہ ہے کہ کیااوجھڑی کھاناجائز ہے یا نہیں؟ جواب فقہاء کرام نے مزید پڑھیں

کھانے کے آخرمیں پانی پینا

سوال کیاکھانے کے آخر میں پانی   پی سکتے ہیں یا نہیں ؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانے کے آخر میں پانی نہیں پیناچاہیے اس لیے کہ یہ خلاف سنت ہے۔ جواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دونوں طرح کاعمل نقل کیا گیا ہے، کھانے کے بعد پانی کاپینابھی ثابت ہے اور نہ مزید پڑھیں

ختنے کے موقع پر دعوت کرنا

سوال ختنے کی دعوت میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ ہمارے علاقہ میں ختنہ کی دعوت تقریبا لازمی کرتے ہیں۔ دعوت میں شرکت نہ کرنے والوں سے سختی سے ناراض ہوتے ہیں۔ جواب ختنہ تومسنون عمل ہے،لیکن ختنہ کی دعوت کرناشریعت میں ثابت نہیں ہے،مسنداحمدبن حنبل کی ایک روایت کے مطابق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مزید پڑھیں

آب زم زم پینے کا طریقہ

سوال آب زم زم کس طرح پیناچاہیے،کھڑے ہوکریابیٹھ کر؟ جواب آب زم زم کھڑے ہوکرقبلہ کی جانب رُخ کرکے پینامستحب ہے،ترمذی شریف کی روایت میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کاپانی کھڑے ہوکرپیاہے،نیزترمذی شریف کی ایک دوسری روایت میں نبی کریم صلی مزید پڑھیں

گرم چائے پر پھونک مارنا

سوال چائے گرم ہوتی ہے ،اس لئے اس کو پھونک مار مار کر پیتے ہیں۔ اس میں کراہت تو نہیں؟ جواب کھانے پینے کی گرم چیزوں پر اُف وغیرہ کی آوازکے ساتھ پھونک مارنامکروہ  اورخلافِ ادب ہے۔کچھ انتظارکرلیناچاہیے تاکہ سہولت سے کھایاجاسکے۔فتاویٰ شامی میں ہے: وعن الثاني أنه لا يكره النفخ في الطعام إلا بما مزید پڑھیں