سفرکی حالت میں سنتوں کی ادائیگی

سوال ہم بسااوقات سفرمیں ہوتے ہیں توکیاہم سنتیں اداکرسکتے ہیں سفرکی حالت میں؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ سفرمیں سنتیں نہیں پڑھنی چاہئیں۔ جواب اگرمسافرسفرکی حالت میں ہے اورکسی مقام پر نمازکے لئے ٹھہراہے تواس صورت میں سنتیں پڑھناضروری نہیں،تاہم اگرجلدی نہ ہو(یعنی گاڑی کے نکل جانے یاسوار ہونے میں دشواری کااندیشہ نہ ہو)توسنتیں پڑھ سکتاہے۔البتہ مزید پڑھیں

مغرب کی نمازمیں دورکعت پرسلام پھیردے

سوال میں نے ایک مرتبہ مغرب کی نمازپڑھی اوربجائے تیسری رکعت کے دوسری رکعت کے بعد سلام پھیردیاپھرمجھے یادآیاکہ ایک رکعت توباقی ہے،تومیں نے کھڑے ہوکرتیسری رکعت پڑھ کرسجدہئ سہواداکرلیا،کیااس طرح نمازہوجاتی ہے؟ جواب اگرکوئی شخص تین رکعت کی بجائے دورکعت پرسلام پھیردے اورپھرتیسری رکعت یادآجائے تواگرابھی تک سینہ قبلہ سے نہ ہٹاہواورکوئی گفتگویانمازکے منافی مزید پڑھیں

امام کی اقتداء میں وتر میں دعائے قنوت پڑھنا

سوال عام دنوں میں توہم وترکی نماز اکیلے ادا کرتے ہیں، اور رمضان المبارک میں جماعت کے ساتھ امام کی اقتداء میں وترپڑھتے ہیں،توکیاہم وترمیں امام کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھیں گے یاخاموش رہیں گے؟ جواب امام کی اقتداء میں وترپڑھتے ہوئے دعائے قنوت پڑھنی چاہیے۔(غنیۃ المستملی،ص؛403)

امام نے دوسری رکعت میں سورۃالناس پڑھی تومقتدی کون سی سورت پڑھے؟

سوال اگرامام کے ساتھ مغرب کی یاعشاء کی دوسری رکعت میں شامل ہوئے اور امام نے سورۃ الناس پڑھی تواب مقتدی اپنی رہ جانے والی رکعت میں کہاں سے پڑھے گا؟کیاکوئی بھی سورت پڑھ سکتاہے؟ جواب مقتدی اپنی رہ جانے والی رکعات کی ادائیگی میں منفرد (یعنی اکیلے نمازپڑھنے والے)کی طرح ہے،اس لئے اگر امام مزید پڑھیں

مساجدمیں رکھی ہوئی پلاسٹک کی ٹوپیاں پہن کر نمازپڑھنا

سوال ہماری مسجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی ہوئی ہیں،کبھی کبھاروہ بہت میلی بھی ہوجاتی ہیں،لوگ انہیں پہن کر نمازپڑھتے ہیں،سوال یہ ہے کہ کیاایسی ٹوپیاں پہن کرنمازنمازپڑھی جاسکتی ہے؟ جواب نمازایک مقدس عبادت ہے،لہذا نمازکے لئے صاف ستھرااور عمدہ لباس ہونا چاہیے،مساجدمیں رکھی جانے والی ٹوپیاں اگر صاف ستھری ہوں اورکبھی اتفاق سے ٹوپی مزید پڑھیں

زوال کے وقت نمازپڑھنادرست نہیں

سوال دوپہر کو نمازادا کررہاتھا اسی دوران پتہ چلا کہ زوال کاوقت شروع ہوگیا،اورمیں آخری سجدہ بھی کرچکاتھا،کیااس صورت میں میری نمازہوگئی ؟ جواب نصف النہار( یعنی دوپہرکوجب سورج عین سوپرہو)کے وقت کوئی نمازنہیں پڑھنی چاہیے ،فرض ہویانفل۔اگرنمازکے دوران نصف النہار کا وقت شروع ہوجائے تونمازکوختم کردیں اور زوال کاوقت شروع ہونے کے بعد اسے اداکریں۔دورانِ مزید پڑھیں

عشاء کی نماز کب تک اداکرسکتے ہیں؟

سوال عشاء کی نماز رات کوکب تک اداکرسکتے ہیں؟ جواب عشاء کی نمازکاوقت صبح صادق تک رہتاہے،اس دوران کسی بھی وقت اداکرسکتے ہیں ،البتہ عشاء کی نمازاداکرنے میں آدھی رات تک تاخیرکرنامکروہ ہے۔البتہ اگرکوئی عذرہوتوبلاکراہت صبح صادق سے پہلے تک عشاء کی نمازپڑھی جاسکتی ہے۔(فتاویٰ شامی،1/368، ط:ایچ ایم سعید)

فجر کی سنتوں کی قضا کاحکم

سوال عموماً فجرمیں آنکھ نہیں کھلتی دیرہوجاتی ہے ،اٹھ کرغسل وغیرہ کرکے فجراداکرتاہوں کیااس صورت میں فرض کے ساتھ سنت بھی پڑھ سکتاہوں فجر کی؟ جواب حدیث شریف میں فجرکی سنتوں کی بہت زیادہ تاکیدآئی ہے،اس لئے اگرکسی شخص سے فجرکی نمازقضاہوجائے اور دوپہرکوزوال کے وقت سے پہلے پہلے وہ فجرکی قضااداکررہاہوتواس صورت میں دورکعت مزید پڑھیں

ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نماز کااعادہ لازم ہے

سوال اگرکسی کو بدخوابی ہوجائے اوریادنہ رہااور وہ فجرکی نمازبھی اداکرلے تواسے کیاکرناچاہیے؟ جواب نمازکی صحت کے لئے کپڑے اور بدن دونوں کا پاک ہوناضروری ہے،ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نمازدرست نہیں،اگرغلطی سے بھی ناپاکی کی حالت میں فجرکی نمازپڑھ لی تووہ نمازنہیں ہوئی ، دوبارہ اس نمازکااعادہ کرلے۔

امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہونا

سوال بسااوقات ہم جماعت شروع ہونے کے بعد جب نمازمیں شامل ہوتے ہیں اورامام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں ،ہم رکوع میں جاتے ہیں توکبھی توسبحان ربی العظیم  پڑھ لیتے ہیں اورکبھی ایساہوتاہے کہ ہمارے جاتے ہی امام صاحب رکوع سے کھڑے ہوجاتے ہیں ،اب ہماری یہ رکعت شمار ہوگی یانہیں؟ جواب اگرکوئی شخص جماعت کی نماز مزید پڑھیں