بیسن میں وضو کرنے کا حکم

سوال بیسن میں کھڑے ہوکروضوکرسکتے ہیں یانہیں؟ جواب وضو کے آداب میں سے یہ ہے کہ اونچی جگہ بیٹھ کر قبلہ روہوکروضوکیاجائے،تاکہ پانی کی چھینٹوں سے بچاجاسکے،البتہ کھڑے ہوکروضوکرنے سے بھی وضوہوجائے گا۔(فتاویٰ شامی،1/127،ط؛ایچ ایم سعید-مراقی الفلاح ،ص:24، ط:میرمحمدکراچی)