دعائے قنوت یادنہ ہوتووترمیں کیاپڑھیں؟

سوال وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھی جاتی ہے،میراسوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کودعائے قنوت یادنہ ہوتواسے وترمیں دعائے قنوت کی جگہ کیاپڑھناچاہیے؟ جواب  جس شخص کودعائے قنوت یادنہ ہواسے وتر میں دعائے قنوت کی جگہ’’ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْاٰخِرَةِ حَسَـنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ‘‘پڑھناچاہیے،اوراگریہ بھی یادنہ ہوتو’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ‘‘ تین مرتبہ مزید پڑھیں