طلوع آفتاب کے وقت تلاوت کاحکم

سوال صبح کی نمازکے بعد ہم تلاوت کرتے ہیں اس دوران سورج نکلنے کا وقت ہوتاہے کیااس وقت تلاوت جاری رکھیں یاموقوف کردیں؟ جواب طلوع آفتاب کے وقت تلاوت کرنابلاکراہت جائزہے،البتہ فقہاء لکھتے ہیں کہ طلوع ،غروب اور استواء کے وقت تلاوت کے بجائے درود شریف ، تسبیح اوردیگراذکارمیں مشغول رہنازیادہ افضل ہے۔(البحرالرائق،کتاب الصلوۃ، 1/264، مزید پڑھیں