عقیقہ کا گوشت بچے کے والدین اورگھروالے کھاسکتے ہیں یا نہیں؟

سوال ہمارے ہاں بچے کی ولادت ہوئی،عقیقہ کے گوشت کے بارے میں اختلاف ہے، کچھ کاکہنا کہ بچے کے والدین اورگھروالوں کونہیں کھاناچاہیے،کیایہ بات ٹھیک ہے؟ جواب عقیقہ کا گوشت بچے کے والدین ،بہن بھائی اوردیگررشتہ دار بھی کھاسکتے ہیں،شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں۔(کفایت المفتی 8/241، ط:دارالاشاعت)