ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نماز کااعادہ لازم ہے

سوال اگرکسی کو بدخوابی ہوجائے اوریادنہ رہااور وہ فجرکی نمازبھی اداکرلے تواسے کیاکرناچاہیے؟ جواب نمازکی صحت کے لئے کپڑے اور بدن دونوں کا پاک ہوناضروری ہے،ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نمازدرست نہیں،اگرغلطی سے بھی ناپاکی کی حالت میں فجرکی نمازپڑھ لی تووہ نمازنہیں ہوئی ، دوبارہ اس نمازکااعادہ کرلے۔