”ہانیہ” نام رکھنا درست ہے

سوال میں اپنی بچی کانام ”ہانیہ”رکھناچاہتاہوں،کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس نام کا معنی بھی جاننا چاہتاہوں۔ جواب ”ہانیہ” عربی زبان کالفظ ہے،اس کامعنی ہے:پُرمسرت،خوش دلی،خوشحالی۔یہ نام رکھنادرست ہے۔(رہنمائے اسلامی نام،مولاناعبدالشکورقاسمی، ص:177، ط:بیت السلام کراچی،لاہور)