سودکی رقم سے غریبوں کی مددکرنا

-->

سوال

میں ایک ادارے میں کام کرتاہوں میری تنخواہ بینک میں آتی ہے اور اس پرسود ملتاہے، میں چھ مہینے یاسال کے بعد وہ رقم اپنے خاندان میں کسی غریب کو دے دیتاہوں اسے بتلاتانہیں کہ سود کی رقم ہے، کیاایساکرنامیرے لئے جائزہے؟

جواب

 کسی کی مددکرنے کی نیت سے سیونگ اکاؤنٹ کھلوانااور سودحاصل کرناجائزنہیں،البتہ اگرناواقفیت کی وجہ سے سیونگ اکاؤنٹ کھلوایایاتنخواہ کے لئے سیونگ اکاؤنٹ کھلواناضروری تھا اوراب اس اکاؤنٹ سے سودی رقم ملتی ہے تووہ رقم کسی ضرورت مندکوبغیرثواب کی نیت کے دے سکتے ہیں،بتلاناضروری نہیں۔آپ اپنے سیونگ اکاؤنٹ کوکرنٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کروادیں اوراگرایساممکن نہ ہوتو تنخواہ آتے ہی سیونگ اکاؤنٹ سے کرنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں