معاذ نام رکھنا

-->

سوال

میرے بیٹے کا نام معاذ ہے،ایک آدمی نے مجھے تردد میں ڈال دیااس کا کہناہے کہ یہ نام درست نہیں ہے ، اس کو تبدیل کردو،براہ کرم آپ میری راہنمائی فرمائیں کہ یہ نام ٹھیک ہے یا نہیں ؟اور کیا میں یہ نام تبدیل کردوں؟

جواب

معاذ(میم کے پیش کے ساتھ )اس کے معنی ہیں (اللہ کی )پناہ وحفاظت میں دیاہوا۔یہ نام ایک جلیل القدر صحابی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کاہے۔معاذ نام رکھنادرست ہے اور اسی میں برکت ہے،لہذاتبدیل کرنے یاترددمیں پڑنے کی کوئی وجہ نہیں۔اسی نام کو برقرار رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں