میت کو بطور امانت دفن کرنے کا حکم

-->

سوال

آج کل میت کوامانتاً دفن کیاجاتاہے،اورپھرنکالاجاتاہے،کیااس طرح میت کوامانتاً دفنایاجاسکتاہے؟اور پھردوبارہ نکالنادرست ہے؟

جواب

میت کوبطورامانت دفن کرنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں،شرعی حکم یہ ہے کہ جب ایک بارمیت کی تدفین کردی جائے تواب اُسے نکالنادرست نہیں ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،1/167،ط:رشیدیہ-البحرالرائق ، کتاب الجنائز،2/341،ط:رشیدیہ- عزیزالفتاویٰ،کتاب الجنائز،1/346،ط:دارالاشاعت)

اپنا تبصرہ بھیجیں