عقیقہ کا گوشت بچے کے والدین اورگھروالے کھاسکتے ہیں یا نہیں؟

سوال ہمارے ہاں بچے کی ولادت ہوئی،عقیقہ کے گوشت کے بارے میں اختلاف ہے، کچھ کاکہنا کہ بچے کے والدین اورگھروالوں کونہیں کھاناچاہیے،کیایہ بات ٹھیک ہے؟ جواب عقیقہ کا گوشت بچے کے والدین ،بہن بھائی اوردیگررشتہ دار بھی کھاسکتے ہیں،شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں۔(کفایت المفتی 8/241، ط:دارالاشاعت)

قربانی سے متعلق چند مسائل

قربانی کس پرواجب ہے ؟ قربانی ہراس عاقل ،بالغ ،مقیم ،مسلمان مرداورعورت پرواجب ہے جونصاب کامالک ہے ،یعنی جس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونایاساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی قیمت کے برابررقم ہو،یارہائش کے مکان سے زائدمکانات ہوںیاضرورت سے زائدگھریلوسامان ہواور اس سامان کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابرہویامال تجارت یاشیئرزوغیرہ مزید پڑھیں

عورت کے ذبیحہ کا حکم

سوال  اگر مرد گھر پر موجود نہ ہو اور مجبوری میں عورت کو مرغی وغیرہ ذبح کرنی پڑجائے تو کیا عورت کا ذبیحہ درست ہے؟ہمارے گھروں میں کبھی اچانک مہمان آجاتے ہیں اور گھر پر مرد نہ ہوتو عورت ہی مرغی ذبح کرکے کھانے کاانتظام کرتی ہے ، توکیاعورت مرغی ذبح کرسکتی ہے؟ جواب عورت مزید پڑھیں

بیوی اور بچوں کی طرف سے قربانی کا حکم

سوال میں خود صاحب نصاب ہوں اور قربانی کرتاہوں، سوال یہ ہے کہ بیوی کی طرف سے قربانی کا کیا حکم ہے؟اور چھوٹے نابالغ بچوں کی جانب سے قربانی کا کیاحکم ہے؟اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بھی قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟تینوں باتیں تفصیلاً بتادیں۔ جواب اگر بیوی مالدار ہیں مزید پڑھیں

عقیقہ میں کتنے بکرے دیں ؟ عقیقہ کا گوشت بچے کے گھر والے کھاسکتے ہیں

سوال میرے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے،میں اس کا عقیقہ کرناچاہتاہوں ،ایک بکری ذبح کرنی ہے یادوذبح کرنی ہیں؟اور دوسری بات یہ کہ کیااُس کا گوشت ہم گھر والے بھی کھاسکتے ہیں یانہیں؟ جواب لڑکے اور لڑکی کے عقیقے میں جانورکے مذکر،مؤنث ہونے کاکوئی فر ق نہیں ہے،بکری بھی ذبح کرسکتے ہیں اور بکرابھی مزید پڑھیں