سوال میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث جانناچاہتاہوں،ان کی فضیلت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ۔ جواب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ جلیل القدرصحابیٔ رسول ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی الٰہی کے لکھنے کے لئے جن صحابۂ کرام کومقررفرمایاتھاان مزید پڑھیں
زمرہ: فتاوی
پرائزبانڈکی خریدوفروخت جائزنہیں
سوال مجھے پرائزبانڈ کے بارے میں بتائیں کہ آیاپرائز بانڈ خریدناجائز ہے یا نہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں بہت سارے لوگ پرائز بانڈ کی خریدوفروخت کرتے ہیں ۔ جواب پرائزبانڈکے ذریعہ حاصل ہونے والی رقم میں” سود”اور”جوا”دونوں حیثیتیں موجودہوتی ہیں ، اس لیے پرائزبانڈکی خریدوفروخت ناجائزاورحرام ہے،جولوگ پرائزبانڈ کی خریدوفروخت کرتے ہیں وہ سخت گناہ مزید پڑھیں
انشورنس کی مروجہ اقسام کا حکم
سوال انشورنس کے بارے میں کیا حکم ہے،آج کل مختلف انشورنس ہیں جیسے ہیلتھ انشورنس ،میرج انشورنس،ایجوکیشن انشورنس وغیرہ آیا ان میں حصہ لیناجائز ہے یانہیں؟ جواب انشورنس کی مروجہ تمام اقسام سود اور جوئے پر مشتمل ہونے کی بناء پر ناجائزہیں،لہذا ان میں سے کسی بھی پالیسی میں شامل ہوناجائزنہیں۔
پرائز بانڈ کا حکم
سوال مجھے پرائزبانڈ کے بارے میں پوچھناہے کہ کیایہ جائزہیں یانہیں؟اوراگر جائزنہیں تو وجہ کیاہے؟ جواب پرائزبانڈ کاانعام جوا اور سود پرمشتمل ہونے کی وجہ سے حرام ہے، اور اس غرض سے پرائزبانڈ کاخریدنااور رکھنابھی ناجائزہے۔البتہ اگر کسی شخص نے لاعلمی میں خرید لیے ہوں توانہیں فروخت کرکے اصل رقم وصول کرسکتاہے۔
کریڈٹ کارڈ کااستعمال
سوال میں کریڈٹ کارڈاستعمال کرتاہوں،اور اس کے ذریعہ خریداری کرتاہوں،مجھے اس کے بارے میں پوچھناہے کہ کیااس کااستعمال درست ہے یانہیں؟ جواب کریڈٹ کارڈ(Credit Card)کااستعمال اوراس کے ذریعہ خریدوفروخت درست نہیں ہے، کریڈٹ کارڈ لینے والا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والے اداروں کے ساتھ یہ معاہدہ کرتا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں لی جانے مزید پڑھیں
سودکی رقم سے غریبوں کی مددکرنا
سوال میں ایک ادارے میں کام کرتاہوں میری تنخواہ بینک میں آتی ہے اور اس پرسود ملتاہے، میں چھ مہینے یاسال کے بعد وہ رقم اپنے خاندان میں کسی غریب کو دے دیتاہوں اسے بتلاتانہیں کہ سود کی رقم ہے، کیاایساکرنامیرے لئے جائزہے؟ جواب کسی کی مددکرنے کی نیت سے سیونگ اکاؤنٹ کھلوانااور سودحاصل کرناجائزنہیں،البتہ مزید پڑھیں
انعامی لاٹری کا حکم
سوال لاٹری بیچنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟ جواب انعامی لاٹری کی خریدوفروخت جوئے پرمشتمل ہونے کی وجہ سے جائزنہیں ہے،جوپیسے انعامی لاٹری میں حاصل کیے ہوں، انہیں بھی ثواب کی نیت کے بغیرغریبوں اورمحتاجوں میں صدقہ کردیناچاہیے۔
انشورنس کمپنی میں کا م کرنا
سوال میرا بیٹاایک انشورنس کمپنی میں ملازمت کرناچاہتاہے ،کیاانشورنس کمپنی میں ملازمت درست ہے؟ جواب مروجہ انشورنس شرعی لحاظ سے سودی لین دین اورجوئے پرمشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائزہے۔لہذا انشورنس کمپنی میں ملازمت درست نہیں۔کسی جائزذریعہ معاش کی تلاش رکھنی چاہیے ۔
شیئرزکے کاروبار کا حکم
سوال شیئرز کے کام کے بارے میں کیا حکم ہے؟جائزہے یاناجائز؟اگرمنع ہے تواس کی وجہ بھی بتادیں۔ جواب شیئرز کا کاروبارنہ ہی مطلقاً جائزہے اور نہ ہی بالکل حرام ،بلکہ چند شرائط کے ساتھ جائز ہے،اوروہ شرائط مندرجہ ذیل ہیں ۱۔جس کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت کی جارہی ہو،اس کمپنی کا باقاعدہ وجودبھی مزید پڑھیں
روزے کی حالت میں انسولین لگوانا
سوال میں شوگرکامریض کبھی مرض بڑھ جاتاہے،انسولین روزے میں لگواسکتاہوں؟ جواب روزے کی حالت میں انسولین لگواسکتے ہیں ۔اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔