سوال سوال یہ ہے کہ کیا بچے کانام محمد احمد رکھنا درست ہے؟ جواب جی ہاں ! محمد احمد نام رکھ سکتے ہیں۔
زمرہ: فتاوی
عروہ نام کامعنی
سوال عروۃ نام کامطلب بتادیں ،اور یہ نام رکھناکیساہے؟ جواب عروۃ کے معنی”برتن کاقبضہ،حلقہ، مضبوط گرفت،قابل اعتمادچیز” کے ہیں، یہ نام رکھنادرست ہے، حضرت عروہ بن مسعودثقفی رضی اللہ عنہ مشہورصحابی کانام تھا۔(القاموس الوحید،ص:1075،ط:ادارہ اسلامیات لاہور)
”ہانیہ” نام رکھنا درست ہے
سوال میں اپنی بچی کانام ”ہانیہ”رکھناچاہتاہوں،کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس نام کا معنی بھی جاننا چاہتاہوں۔ جواب ”ہانیہ” عربی زبان کالفظ ہے،اس کامعنی ہے:پُرمسرت،خوش دلی،خوشحالی۔یہ نام رکھنادرست ہے۔(رہنمائے اسلامی نام،مولاناعبدالشکورقاسمی، ص:177، ط:بیت السلام کراچی،لاہور)
معاذ نام رکھنا
سوال میرے بیٹے کا نام معاذ ہے،ایک آدمی نے مجھے تردد میں ڈال دیااس کا کہناہے کہ یہ نام درست نہیں ہے ، اس کو تبدیل کردو،براہ کرم آپ میری راہنمائی فرمائیں کہ یہ نام ٹھیک ہے یا نہیں ؟اور کیا میں یہ نام تبدیل کردوں؟ جواب معاذ(میم کے پیش کے ساتھ )اس کے معنی مزید پڑھیں
صحابیات کے چند اسماء مبارکہ
سوال میرے ہاں پوتی کی ولادت ہوئی ہے،بچی کی والدہ کانام ماہ نورہے،پوتی کے لئے نام بتادیں۔ جواب صحابیات کے چند اسماء لکھے جارہے ہیں ، ان میں سے جونام پسندہورکھ لیں،نفیسہ،خولہ،آمنہ،فاطمہ، اسماء ، امیمہ، امامہ، بُریدۃ،ثوبیہ،حسانہ،حَمنہ،خدیجہ،خویلہ،رائعہ،رُمیثہ،عائشہ،عاتکہ،عمارہ،لبابہ،ماریہ،مریم،میمونہ،نائلہ،زُنیرہ۔
زینب نام رکھنا
سوال ہم نے اپنی بھتیجی کا نام ”زینب”رکھا ہے ، اس نام کے بارے میں ہمیں آگاہ فرمادیں ، آپ کی نوازش ہوگی۔ جواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بڑی صاحبزادی کا نام ”زینب ”رکھاتھا،نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے دو ازواج مطہرات ایسی ہیں جن کااسم مزید پڑھیں
سینہ اورکمرکے بالوں کوصاف کرنا
سوال کیاسینے اورپیٹھ کے بال صاف کرسکتے ہیں یانہیں؟ جواب سینے اورکمرکے بالوں کوصاف کرناجائزہے،لیکن ادب کے خلاف ہے،البتہ اگربال بڑھ جائیں اورتکلیف کا باعث ہوں توکچھ حرج نہیں۔(فتاویٰ ہندیہ ،کتاب الکراھیۃ،الباب التاسع عشر،5/358،ط:رشیدیہ کوئٹہ)
رخسار کے بال صاف کرنا
سوال حدیث شریف میں سفید بالوں کواکھیڑنے سے منع کیاگیاہے،میں رخسار کے بال صاف کرتا ہوں، کیا حدیث کی ممانعت میں یہ بھی شامل ہے ؟کیا رخسار کے بال ہٹانے سے بھی اس حدیث کی وجہ سے گناہ ہوگا؟ جواب اوپر کے جبڑے یعنی رخسار کے بال داڑھی میں داخل نہیں ، لہذا ان کو مزید پڑھیں
چاندی کی انگوٹھی کی مقدار
سوال چاندی کی انگوٹھی پہنناکیساہے ؟اور کتنی مقدارتک کی اجازت ہے؟ جواب مرد کو صرف چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے اور ایک مثقال(4گرام374ملی گرام)سے کم وزن کی ہو۔(فتاویٰ شامی ، کتاب الحظر والاباحۃ،6/358،ط:ایچ ایم سعید )
عورت کے لیے سر کے بالوں سے متعلق اصول
سوال سوال یہ ہے کہ شریعت میں عورت کے لیے سر کے بال بنانے کا کوئی مخصوص طریقہ ہے؟یاشریعت میں عورت کے لیے بالوں سے متعلق کیا کیا ہدایات ہیں؟ جواب اس سلسلہ میں ایک اصولی بات یاد رکھنی چاہئے کہ مسلمانوں کوایسی وضع قطع اختیارکرنے کی اجازت نہیں جس میں کافروں یافاسقوں اوربدکاروں کی مزید پڑھیں