تعویذ پہن کربیت الخلاء میں جانا

سوال تعویذ پہن کربیت الخلاء میں جاسکتے ہیں یانہیں؟ جواب تعویذ اگر کپڑے یاچمڑے وغیرہ میں لپٹاہواہوتواس کے ساتھ بیت الخلاء جاسکتے ہیں ، البتہ اتارکرجانازیادہ بہترہے۔مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”تعویذ کے ساتھ جب کہ وہ غلاف میں چھپاہواہوبیت الخلاء میں جانا جائز توہے،مگربہتریہ ہے کہ تعویذ باہررکھ کرجائے”۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مزید پڑھیں

کاروبار کے لئے غیرمسلم سے تعویذ لینا

سوال کیاہم اپنے کاروبارشروع کرنے کے لئے غیرمسلم جیسے ہندو،عیسائی ،یہودی سے تعویذلے سکتے ہیں؟ جواب  کاروبارشروع کرنے سے قبل خوداستخارہ کرکے کاروبارشروع کردیں،اللہ تعالیٰ سے خیروعافیت اوربہتری کی دعامانگیں۔غیرمسلم خودایمان کی دولت سے محروم اوربرکت سے دور ہیں ،ان کے تعویذسے آپ کے کاروبارمیں کیسے برکت پیداہوگی؟

چھپکلی کومارنے کا حکم

سوال میرا سوال یہ ہے کہ چھپکلی کو مارنا ثواب ہے یا گناہ؟ جواب چھپکلی کومارنا ثواب ہے، صحیح مسلم،سنن ابوداؤد وغیرہ کی روایات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے مارنے پراجر منقول ہے۔(صحیح بخاری،1/466،ط:قدیمی -صحیح مسلم، 2/236،ط:قدیمی)

برے اثرات سے محفوظ رہنے کا عمل

سوال مجھے لگتاہے کہ ہمارے گھر پر کسی نے کچھ عمل کروادیاہے،ہم اپنے گھر میں پہلے کی بنسبت فرق محسوس کررہے ہیں ایسی صورت میں ہمیں کیا کرناچاہیے؟ جواب نمازوں کا اہتمام کریں اور صبح شام چاروں قل (سورہ کافرون،سورہ اخلاص،سورہ فلق اورسورہ ناس) کے پڑھنے کا اہتمام فرمائیں،ان شاء اللہ اثرات خود ختم ہوجائیں مزید پڑھیں

دعاؤں کی قبولیت کے اوقات

سوال دعاؤں کی قبولیت کاوقت کونساہے؟ جواب دعاؤں کی قبولیت میں بنیادی دخل دعاکرنے والے کے تعلق مع اللہ اوراس کی اندرونی کیفیت کوہوتاہے،اس کے علاوہ کچھ اوقات اوراحوال بھی ایسے ہوتے ہیں جن میں دعاکی قبولیت کی خاص طورپرامیدکی جاتی ہے،احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوقات کی نشاندہی فرمائی مزید پڑھیں

دعاکرتے وقت چھینک کاآنا

سوال میں نے سناہے کہ اگردعاکرتے ہوئے درمیان میں دعاکرنے والے کوچھینک آجائے تویہ دعاکی قبولیت کی علامت ہے ، کیا یہ بات درست ہے؟ جواب دعاکرتے ہوئے چھینک آجائے تویہ دعاکی قبولیت کی علامت ہے ،شریعت میںاس کاکوئی ثبوت نہیں۔البتہ بغیرکسی بیماری کے صحت مندآدمی کے لئے چھینک کے آنے کو حدیث شریف میں مزید پڑھیں

حصول علم کا وظیفہ

سوال تعلیم حاصل کررہاہوں،مگردھیان نہیں لگتا،جب کہ شوق بھی ہے،براہ کرم کوئی وظیفہ بتادیں۔ جواب آیت کریمہ ”وَلَقَدِ اخْتَرْنَاہُمْ عَلٰی عِلْمٍ عَلَی الْعَالَمِیْنَ”کثرت سے پڑھاکریں۔

سر درد دورکرنے کاوظیفہ

سوال آدھے سرکادردرہتاہے ،براہِ کرم کوئی وظیفہ بتادیں۔ جواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دردِسرمیں مندرجہ ذیل دعاکاپڑھنامنقول ہے:”بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ”اس کے پڑھنے کااہتمام کریں۔نیزاکیس مرتبہ ”بسم اللہ الرحمن الرحیم” لکھ کردردوالے کے گلے میں یاسرپرباندھ لیں توان شاء اللہ مزید پڑھیں

تعویذ کی شرعی حیثیت

سوال میرا سوال یہ ہے کہ تعویذ پہننا جائزہے یا نہیں؟بعض لوگ اس کو شرک کہتے ہیں۔ جواب تعویذ میں اگرکوئی خلاف شرع بات نہ لکھی ہواور نہ غیراللہ سے مددطلب کی گئی ہو، قرآنی آیات ومسنون آثارپرمشتمل ہو توپہن سکتے ہیں ،چنانچہ ابو داؤد شریف میں ہے:”عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں مزید پڑھیں