لفظ خلع سے طلاق کا حکم

-->

سوال

ایک شخص کی بیوی میکے میں بیٹھی تھی،اورا س نے شوہرکوفون پرکہاکہ مجھے خلع چاہیے،شوہرنے کہہ دیاکہ ”جاؤمیں نے تمہیں خلع دے دی”،یہ لفظ ایک ہی بارکہاہے،اب دونوں کے لئے کیاحکم ہے؟

جواب

خلع طلاق بائن کے حکم میں ہوتاہے،”میں نے خلع دے دی” کہنے سے ایک طلاق بائن واقع ہوچکی ہے،یعنی دونوں کانکاح ٹوٹ چکاہے،اگراس سے پہلے شوہرنے کوئی طلا ق نہیں دی ،تواب دونوں باہمی رضامندی سے نئے مہرکے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدیدنکاح کرسکتے ہیں،تجدیدنکاح کی صورت میں آئندہ کے لئے شوہرکوصرف دوطلاق کاحق حاصل ہوگا۔(فتاویٰ شامی، باب الخلع،3/439،ط:ایچ ایم سعید-فتاویٰ ہندیہ،الفصل الخامس فی الکنایات، 1/375،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں