سوال امیر المؤمنین حضرت عمررضی اللہ عنہ کی نمازِجنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ جواب حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی نمازِجنازہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔(البدایۃ والنھایۃ 7/163،ط:داراحیاء التراث بیروت)
زمرہ: عبادات
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازجنازہ
سوال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ جواب سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ کی نماز جماعت سے نہیں پڑھی گئی،نہ ہی کسی نے امامت کی ،بلکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم باری باری حجرہ شریفہ میں آتے اور انفرادی نمازجنازہ اداکرکے چلے جاتے،سنن ابن ماجہ میں حضرت مزید پڑھیں
ماہِ شعبان کے اعمال
سوال شعبان کے مہینے کے بارے میں شریعت کیاکہتی ہے؟اس مہینے کی خاص فضیلت اور اعمال کیاہیں؟ جواب ماہِ شعبان کے بارے میں بخاری ومسلم شریف میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور (نفلی روزوں کے بارے میں) یہ تھا کہ آپ(کبھی کبھی )مسلسل بلا مزید پڑھیں
میت کو بطور امانت دفن کرنے کا حکم
سوال آج کل میت کوامانتاً دفن کیاجاتاہے،اورپھرنکالاجاتاہے،کیااس طرح میت کوامانتاً دفنایاجاسکتاہے؟اور پھردوبارہ نکالنادرست ہے؟ جواب میت کوبطورامانت دفن کرنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں،شرعی حکم یہ ہے کہ جب ایک بارمیت کی تدفین کردی جائے تواب اُسے نکالنادرست نہیں ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،1/167،ط:رشیدیہ-البحرالرائق ، کتاب الجنائز،2/341،ط:رشیدیہ- عزیزالفتاویٰ،کتاب الجنائز،1/346،ط:دارالاشاعت)
میت کے ساتھ قبرمیں عہدنامہ رکھنا
سوال ایک عزیزکاانتقال ہواان کے جنازہ کے ساتھ قبرستان جاناہوا،تدفین کے وقت میں نے دیکھاکہ عہدنامہ میت کے ساتھ رکھ رہے ہیں،میں نے اس سے پہلے یہ چیزنہیں دیکھی تھی،میں نے منع کرنے کی کوشش کی مگرناکام رہا، کیاعہدنامہ رکھناچاہیے میت کے ساتھ؟یہ کیاچیزہے ؟ جواب میت کے ساتھ قبرمیں کسی قسم کے عہدنامہ رکھنے مزید پڑھیں
میت کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کا حکم
سوال ہمارے گاؤں میں کسی کاانتقال ہوتاہے تولوگ اس کی چارپائی کے پاس بیٹھ کرتلاوت قرآن کریم شروع کردیتے ہیں،اگرمیت چارپائی پر ہوتولوگوں کااس کے پاس بیٹھ کرتلاوت کرناجائزہے یانہیں؟ جواب کسی کے انتقال کے بعد اُسے غسل دینے سے پہلے اس کے قریب قرآن مجیدکی تلاوت کرنامکروہ ہے،البتہ میت کوغسل دے دیاجائے توپھراس کے مزید پڑھیں
مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنا
سوال ہماری مسجدکے محراب کے باہرکچھ جگہ موجودہے،کسی کاانتقال ہوجاتاہے تومحراب کی جانب گلی سے میت لائی جاتی ہے اور وہیں باہرمیت رکھی جاتی ہے ،ساتھ ایک یادوصفیں بن جاتی ہیں اور باقی لوگ مسجدمیں ہوتے ہیں ،اس طرح نمازجنازہ اداکی جاتی ہے،کیاایسی صورت میں نمازجنازہ اداہوجائے گی؟ جواب بغیرعذرکے مسجدمیں نمازجنازہ اداکرنامکروہ وممنوع ہے،خواہ مزید پڑھیں
قبر پر کتبہ لگانا
سوال کیا قبر پر کتبہ لگانادرست ہے؟ جواب قبر کے سرہانے کتبہ لگانامباح ہے،البتہ تحریر صرف ضرورت ہی کے بقدر ہونی چاہیے۔فتاوی رحیمیہ میں مفتی عبدالرحیم لاجپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”کوئی خاص ضرورت ہو ،مثلاً قبر کا نشان باقی رہے،قبر کی بے حرمتی اور توہین نہ ہو،لوگ اسے پامال نہ کریں ،اس ضرورت کے مزید پڑھیں
میت کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کرنا
سوال ہمارے خاندان کے کچھ لوگ کراچی میں رہتے ہیں اور کچھ گاؤں میں ،ہمارے ایک رشتہ دارکاکراچی میں انتقال ہوا،اس کی میت گاؤں لے کرجانی ہے،جب کہ اس کی فیملی کراچی میں رہائش پذیرہے،اب سوال یہ ہے کہ اس کاجنازہ کہاں پڑھاجائے گا؟کراچی میں یاگاؤں میں؟یادونوں جگہ؟اگر دوجگہ پرجنازہ نہیں ہوسکتاتوغائبانہ نمازجنازہ کی کیاحیثیت مزید پڑھیں
روزے کی حالت میں انسولین لگوانا
سوال میں شوگرکامریض کبھی مرض بڑھ جاتاہے،انسولین روزے میں لگواسکتاہوں؟ جواب روزے کی حالت میں انسولین لگواسکتے ہیں ۔اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔